Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کارکنان وعوام9، دسمبرکو یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منائیں، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 11/23/2016
کارکنان وعوام9، دسمبرکو یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منائیں، قائد تحریک الطاف حسین
شہداء کے ایصال ثواب کیلئے عوامی سطح پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں، الطاف حسین
یوم شہداء کے موقع پر یادگارشہدائے حق اور شہداء قبرستان پر حاضری دیکر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں، الطاف حسین
جوقومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش کردیں انہیں زمانہ فراموش کردیتا ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کی تاریخ ،حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں سے عبارت ہے ، الطاف حسین
حق پرست شہداء نہ صرف میرا فخر ہیں بلکہ میرا غرور بھی ہیں ، الطاف حسین
جب تک میرے جسم میں آخری سانس باقی ہے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دوں گا، الطا ف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست کارکنان وعوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ 9، دسمبرکو یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منائیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے عوامی سطح پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوقومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش کردیں انہیں زمانہ فراموش کردیتا ہے ۔ایم کیوایم کی تاریخ ،حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں سے عبارت ہے ، حق پرست شہداء نے ایک سچے نظریہ کی بقاء اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ، باطل پرست استحصالی قوتوں کے سامنے جھکنے اور بکنے کے بجائے اپنے مقدس لہو کی قربانی دی اورآخری سانس تک تحریک اورنظریہ سے وفانبھائی، حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہی ایم کیوایم کو آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جانا پہچانا جاتا ہے اور آج منتخب ایوانوں کی رکنیت بھی حق پرست شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے مخلص اور وفادارکارکنوں نے ہمیشہ حق پرست شہداء کو یادرکھا ہے اور اپنی بساط کے مطابق شہداء کے لواحقین کی خبرگیری کی ہے کیونکہ نیک مشن ومقصد کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے حق پرست شہداء نہ صرف میرا فخر ہیں بلکہ میرا غرور بھی ہیں اورشہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ جب تک میرے جسم میں آخری سانس باقی ہے میں ، حق پرست شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دوں گااورجس مشن ومقصد کیلئے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اس مشن ومقصد کے حصول کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ جناب الطاف حسین نے کراچی سمیت سندھ بھرکے حق پرست کارکنان وعوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ 9، دسمبرکو یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منائیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے عوامی سطح پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں، یوم شہداء کے موقع پر یادگارشہدائے حق عزیزآباد اور شہداء قبرستان پر حاضری دیکر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں ۔
*****
12/7/2025 6:18:44 AM
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہ
...
03 Dec 2025
اس سال میں بہت کچھ ہواہے اورمیں کہہ رہا ہوں کہ مستقبل قریب میں بھی بہت
...
03 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کا معصوم ابراہیم کے سوگوارلوا
...
02 Dec 2025
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرارکان مطلوب زیدی ، یوسف سعید اورکاشف زیدی کو
...
02 Dec 2025
1973ء کاآئین مکمل طورپر مسخ کیاجاچکاہے،کیااب اس بات کی ضرورت نہیں ہے ک
...
02 Dec 2025
وزیراعلیٰ سندھ کو معلوم ہوناچاہیے کہ برصغیرکی تقسیم سے قبل سندھ بمبئی
...
02 Dec 2025
پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے
...
01 Dec 2025
کراچی میں نیپاچورنگی کے علاقے میں کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہی
...
01 Dec 2025
فوج کے جرنیلوں اور کورکمانڈروں سے درخواست ہےکہ سندھ سیکریٹریٹ کادورہ ک
...
30 Nov 2025
انڈین ٹی وی چینل کو انٹرویو د ینے سےمحترمہ نورین نیازی غدار اورملک د
...
30 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us