Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جیل میں اسیرکارکن محمدنعیم کی شہادت کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
Posted on: 11/22/2016
جیل میں اسیرکارکن محمدنعیم کی شہادت کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
محمد نعیم کو اپریل 2015ء میں گرفتارکیاگیا تھا اور ایک ماہ بعد انہیں سینٹرل جیل کراچی منتقل کیاگیا تھا ، ندیم نصرت
جیل میں سیاسی قیدیوں کے روارکھے گئے غیرانسانی سلوک کے باعث محمد نعیم شدیدعلیل ہوگئے تھے، ندیم نصرت
جیل میں علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئے ، ندیم نصرت
سیاسی قیدیوں کے ساتھ عادی مجرموں جیسا سلوک کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹرل جیل میں اسیر ایم کیوایم لیاری ٹاؤن یونٹ 19 کے کارکن محمد نعیم کی شہادت کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ محمد نعیم کو اپریل 2015ء میں گرفتارکیاگیا تھا اور ایک ماہ بعد انہیں سینٹرل جیل کراچی منتقل کیاگیا تھا ۔ جیل میں سیاسی قیدیوں کے روارکھے گئے غیرانسانی سلوک کے باعث محمد نعیم شدیدعلیل ہوگئے تھے لیکن جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث ان کی طبیعت بگڑتی چلی گئی اوروہ گزشتہ روز جاں بحق ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے اوردوسری جانب سیاسی قیدیوں کے ساتھ عادی مجرموں جیسا سلوک کرکے مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ محمد نعیم کی شہادت کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور اس کے ذمہ دار عناصر کو آئین اور قانون کے تحت سخت سزا دی جائے ۔ ندیم نصرت نے محمد نعیم شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد نعیم شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)
*****
1/6/2026 4:55:48 PM
وینزویلاپر حملے نےکسی بھی ملک کی آزادی اور خودمختاری کےاحترام کو مٹادی
...
06 Jan 2026
وینزویلا پر امریکی فوج کاحملہ اور اس حملے میں وینزویلاکے صدرنکولس ماد
...
05 Jan 2026
تعصب الطاف حسین نے کیا یا الطاف حسین کے ساتھ تعصب کیاجاتارہا ہے؟
...
04 Jan 2026
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا پیمرا سے گستاخانہ مواد نشر کرنے پر ف
...
30 Dec 2025
بے نظیر بھٹو کےقتل کابدلہ کراچی ،حیدرآباد اورسندھ بھر میں قتل وغارتگری
...
29 Dec 2025
پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ
...
29 Dec 2025
مصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبو
...
28 Dec 2025
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، جوہرعابد ا
...
27 Dec 2025
میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرصاحب سے درخواست کرتاہوں کہ وہ ہمارے سینئ
...
27 Dec 2025
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین
...
24 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us