Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتازبزرگ حضرت شاہ نورانی ؒ کی درگاہ پر بم دھماکہ دہشت گردی پر قابوپانے میں حکومت اور سیکوریٹی فورسز کی ناکامی کا کھلاثبوت ہے ۔ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم


ممتازبزرگ حضرت شاہ نورانی ؒ کی درگاہ پر بم دھماکہ دہشت گردی پر قابوپانے میں حکومت اور سیکوریٹی فورسز کی ناکامی کا کھلاثبوت ہے ۔ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 11/12/2016
ممتازبزرگ حضرت شاہ نورانی ؒ کی درگاہ پر بم دھماکہ دہشت گردی پر قابوپانے میں حکومت اور
سیکوریٹی فورسز کی ناکامی کا کھلاثبوت ہے ۔ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
کالعدم تنظیمیں دیدہ دلیری سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں لیکن ان کے خلاف بھرپوراندازمیں کارروائی نہیں کی جارہی ۔ندیم نصرت
جب تک نیشنل ایکشن پلان کی سمت درست نہیں ہوگی اس وقت تک دہشت گردی پرقابونہیں پایا جاسکتا۔ندیم نصرت 
حضرت شاہ نورانی ؒ کی درگاہ پر بم دھماکے پراظہارمذمت، دھماکے میں جاں بحق ہونے پروالوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں ممتازبزرگ حضرت شاہ نورانی ؒ کی درگاہ پر بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس ہولناک دھماکے میں درجنوں معصوم وبے گناہ عورتوں، بچوں،نوجوانوں اوربزرگوں کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں کئی بزرگان دین کے مزارات پر بم دھماکے ہوچکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مساجد،امام بارگاہوں،بازاروں اوراہم مقامات پر بم دھماکے ، خودکش حملے اوردہشت گردی کی کارروائیاں ہوچکی ہیں اورآج حضرت شاہ نورانی ؒ کی درگاہ کونشانہ بنایاگیاہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایک طرف تونیشنل ایکشن پلان کے بار ے میں بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب بم دھماکے ، خودکش حملے اور دہشت گردی کی دیگرکارروائیاں ہورہی ہیں اور کالعدم تنظیمیں دیدہ دلیری سے ان کی ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں لیکن ان کے خلاف بھرپوراندازمیں کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات رکنے کانام نہیں لے رہے ہیں اور اس کانشانہ معصوم وبے گناہ شہری بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک نیشنل ایکشن پلان کی سمت درست نہیں ہوگی اس وقت تک دہشت گردی پرقابونہیں پایا جاسکتا۔ندیم نصرت نے کہاکہ آج حضرت شاہ نورانی ؒ کی درگاہ پر ہونے والایہ دھماکہ دہشت گردی پر قابوپانے میں حکومت اورسیکوریٹی فورسز کی ناکامی کا کھلاثبوت ہے ۔ انہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ دھماکے کے شہداء کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورزخمیوں کوزندگی دے ۔ 
*****

12/6/2016 2:09:21 AM