Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خالدشمیم کے مبینہ اعترافی بیان میں قائدتحریک الطاف حسین ، افتخارحسین اوردیگرافرادپر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ


خالدشمیم کے مبینہ اعترافی بیان میں قائدتحریک الطاف حسین ، افتخارحسین اوردیگرافرادپر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 11/10/2016
خالدشمیم کے مبینہ اعترافی بیان میں قائدتحریک الطاف حسین ، افتخارحسین اوردیگرافرادپر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
خالدشمیم پانچ سال تک سرکاری ایجنسیوں کی غیرقانونی حراست میں تھا، اس سے قبل سرکاری حراست
میں ریکارڈکیا گیاخالدشمیم کا وڈیوبیان میڈیاکوجاری کیاگیاتھا
اب خالدشمیم کا یہ بیان سامنے لایاگیاہے جس میں قائدتحریک الطاف حسین کے حوالے سے مضحکہ خیز الزامات لگائے گئے ہیں ۔ندیم نصرت
خالدشمیم کے مبینہ بیان میں لگائے گئے الزاما ت میں کوئی صداقت نہیں ہے ،ہم ان تمام الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔ندیم نصرت
یہ من گھڑت الزامات اسٹیبلشمنٹ کی مذموم سازش کاحصہ ہیں جن کامقصد ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے قتل میں قائدتحریک الطاف حسین کوملوث کرنا اور دنیابھرمیں قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کاامیج خراب کرناہے ۔ ندیم نصرت
انشاء اللہ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف یہ سازش بھی دیگرسازشوں کی طرح ناکام ہوگی۔ندیم نصرت


لندن۔۔۔10، نومبر2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے شہیدکنوینرڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے الزام میں گرفتارشخص خالدشمیم کے میڈیاپر آنے والے مبینہ اعترافی بیان میں قائدتحریک الطاف حسین ،ان کے کزن افتخارحسین اوردیگرافرادپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردیدکی ہے اوران الزامات کو سراسر جھوٹ اور من گھڑت قراردیاہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ ملکی اورغیرملکی میڈیامیں بارہایہ بات سامنے آچکی ہے کہ خالدشمیم پانچ سال تک سرکاری ایجنسیوں کی غیرقانونی حراست میں تھااورپانچ سال تک غیرقانونی حراست میں رکھنے کے بعد گزشتہ سال اس کی گرفتاری ظاہر کی گئی اوراس کے بعدسے خالد شمیم کے سرکاری حراست میں ریکارڈکیا گیا وڈیوبیان میڈیاکوجاری کیاگیاجس کی بنیادپر ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاگیااوراب خالدشمیم کا یہ بیان میڈیا پر لایاگیاہے جس میں قائدتحریک الطاف حسین کے حوالے سے مضحکہ خیز الزامات لگائے گئے ہیں ۔ندیم نصرت نے کہاکہ خالدشمیم کے اس مبینہ بیان میں لگائے گئے یہ الزامات سراسرجھوٹ، خودساختہ اور من گھڑت ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے اورہم ان تمام الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔ندیم نصرت نے کہا کہ یہ من گھڑت الزامات اسٹیبلشمنٹ کی مذموم سازش کاحصہ ہیں جن کامقصد ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے قتل میں قائدتحریک الطاف حسین کوملوث کرنا اور دنیابھرمیں قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کاامیج خراب کرناہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف یہ سازش بھی انشاء اللہ دیگرسازشوں کی طرح ناکام ہوگی۔
*****

12/3/2016 5:38:43 AM