Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کے وڈیو اور آڈیو پیغامات کی عوام اور کارکنان میں بے پناہ پذیرائی


قائد تحریک الطاف حسین کے وڈیو اور آڈیو پیغامات کی عوام اور کارکنان میں بے پناہ پذیرائی
 Posted on: 11/5/2016
قائد تحریک الطاف حسین کے وڈیو اور آڈیو پیغامات کی عوام اور کارکنان میں بے پناہ پذیرائی
سوشل میڈیا کے تمام فورمز پر یہ پیغامات بہت بڑی تعداد میں نہ صرف دیکھے اور سنے جارہے ہیں
ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردعوام ان پر اپنا مثبت ردعمل بھی ظاہر کررہے ہیں 
قائد تحریک الطاف حسین نے جذباتی انداز میں مہاجرعوام کامقدمہ پیش کیا ہے،عوام وکارکنان کا ردعمل
جہاں جہاں ممکن ہو وہاں وڈیو اسکرینز پر ان پیغامات کو عوام کو دکھایاجائے، عوام کی تجاویز


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے باقاعدگی سے جاری ہونے والے وڈیو اور آڈیو پیغامات کی عوام اور کارکنان میں بے پناہ پذیرائی ہورہی ہے اور سوشل میڈیا کے تمام فورمز پر یہ پیغامات بہت بڑی تعداد میں نہ صرف دیکھے اور سنے جارہے ہیں بلکہ ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردعوام ان پر اپنا مثبت ردعمل بھی ظاہر کررہے ہیں ۔ 
سرکاری ادارے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تقریروں ، تصاویر اور خبروں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تو بلاک کررہے ہیں مگرابلاغ کے نت نئے فورمز پر قائد ایم کیوایم کے پیغامات انتہائی تیزی سے پھیل رہے ہیں اور جاری ہونے کے چند منٹ بعد لاکھوں افراد تک پہنچ جاتے ہیں ۔ قائد ایم کیوایم نے جمعہ 4، نومبر کو ایک اور وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایم کیوایم کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن بزرگ پروفیسر ڈاکٹر ظفرحسن عارف سمیت دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے ۔ اس پیغام میں جناب الطاف حسین نے جس جذباتی انداز میں مہاجرعوام کامقدمہ پیش کیا ہے اس کا مہاجرعوام اور ایم کیوایم کے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجود کارکنان کی جانب سے بے پناہ خیرمقدم کیاگیا ہے اور عوام کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آرہی ہے کہ جہاں جہاں ممکن ہو وہاں وڈیو اسکرینز پر ان پیغامات کو عوام کو دکھایاجائے۔

*****

12/6/2016 2:05:52 AM