Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کو فی الفور رہا کیاجائے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
Posted on: 11/5/2016
سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کو فی الفور رہا کیاجائے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
جھوٹے الزام میں فیصل رضا عابدی کی گرفتاری سے اہل تشیع عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے، الطاف حسین
فرقہ وارانہ تعصب کی بنیاد پر فیصل رضا عابدی کو تو جھوٹے الزام میں گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیاجاتا ہے، الطاف حسین
ہزاروں بے گناہ شیعوں کے قتل عام میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے، الطاف حسین
وفاقی وزیرداخلہ فرقہ واریت میں ملوث دہشت گردعناصر سے ملاقاتیں کرکے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،الطاف حسین
فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کا متعصبانہ فیصلہ پاکستان میں ا ہل تشیع عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور کھلا ظلم ہے، الطاف حسین
پاکستان میں اہل تشیع سمیت تمام فقہوں اورمذاہب کے ماننے والوں کو جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ فیصل رضا عابدی کو فی الفور رہا کیاجائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جھوٹے الزام میں فیصل رضا عابدی کی گرفتاری سے اہل تشیع عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے اور وہ یہ سوچنے میں حق بجانب ہیں کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینے والے عناصر کے ہاتھوں اہل تشیع عوام کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک جانب فرقہ پرست کالعدم جہادی تنظیمیں کھلے عام جلسہ جلوس کررہی ہیں، رینجرز کی موجودگی میں فنڈز جمع کررہی ہیں اوردوسری جانب فرقہ پرست تنظیموں کے دہشت گرد شیعہ حضرات کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر خاک وخون میں بھی نہلارہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فرقہ وارانہ تعصب کی بنیاد پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو تو جھوٹے الزام میں گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیاجاتا ہے لیکن ہزاروں بے گناہ شیعوں کے قتل عام اور ان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فرقہ پرست تنظیموں کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے بلکہ خود وفاقی وزیرداخلہ فرقہ واریت میں ملوث دہشت گردعناصر سے ملاقاتیں کرکے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کی بنیاد پر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کا متعصبانہ فیصلہ پاکستان میں ا ہل تشیع عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور کھلا ظلم ہے اور ایم کیوایم اس ظلم وستم کے خلاف ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ جھوٹے الزام میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کا فوری نوٹس لیاجائے ، فیصل رضاعابدی کو فی الفور رہا کیاجائے اورپاکستان میں اہل تشیع سمیت تمام فقہوں اورمذاہب کے ماننے والوں کو جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔
*****
7/18/2025 3:29:29 PM
بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے ب
...
11 Jul 2025
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔ شکریہ قاسم علی رضا
...
11 Jul 2025
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی علالت کے بارے میں رابطہ
...
11 Jul 2025
بانی وقائد جناب الطاف حسین کوشدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال م
...
10 Jul 2025
ایم کیوایم کینیڈاکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ذکی سید اورکاشف زیدی کو
...
09 Jul 2025
امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں س
...
09 Jul 2025
عمارت منہدم ہونے کے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحق
...
06 Jul 2025
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us