Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے پاکستان کاحشرنشر کرنے کی دھمکی دی ،آج پوراملک کیوں خاموش ہے؟ندیم نصرت


تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے پاکستان کاحشرنشر کرنے کی دھمکی دی ،آج پوراملک کیوں خاموش ہے؟ندیم نصرت
 Posted on: 11/1/2016
تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے پاکستان کاحشرنشر کرنے کی دھمکی دی ،آج پوراملک کیوں خاموش ہے؟ندیم نصرت
پاکستان کے حکمرانوں، فوج کی قیادت ، سول اورملٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیاسی تجزیہ نگاروں، اینکرز،صحافیوں، کالم نگاروں اورتمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کا سوال
آج کوئی یہ کہنے پر تیارنہیں کہ پرویزخٹک نے پاکستان کاحشرنشرکرنے کی دھمکی دے کرملک سے غداری کاارتکاب کیاہے۔ندیم نصرت
ہزاروں کارکنوں کے سفاکانہ ماورائے عدالت قتل اور بڑے پیمانے پر ریاستی ظلم وستم پرکچھ سخت جملے کہے توانہیں غدارقراردیدیاگیا
پرویزخٹک کے جلوس میں شامل پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کھلے عام آزادی کے نعرے لگائے مگراس پر سب خاموش ہیں۔ندیم نصرت
ہرذی شعوریہ کہنے پرمجبور ہے کہ پرویز خٹک کو پاکستان کاحشرنشرکرنے کی دھمکی دینے کی اسلئے اجازت ہے کہ وہ فرزندزمین ہیں اورقائدتحریک الطاف حسین اوران کے کارکنوں پر زمین اسلئے تنگ کردی جاتی ہے کیونکہ وہ فرزندزمین نہیں ہیں

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے تحریک انصاف کے رہنمااورخیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اس بیان پر کہ ’’ تحریک انصاف پٹھان ہے، باغی بن گئے توملک کاحشرنشرہوجائے گا، یہ نہ ہوکہ کچھ اورنعرہ لگادیں ‘‘ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پرویزخٹک کے اس بیان پرآج ہم پاکستان کے تمام حکمرانوں، فوج کی قیادت ، سول اورملٹری اسٹیبلشمنٹ کے تمام کرتادھرتاؤں ، تمام سیاسی تجزیہ نگاروں، اینکرز،صحافیوں، کالم نگاروں اورتمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے سوال کرتے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن کے دوران اپنے ہزاروں کارکنوں کے سفاکانہ ماورائے عدالت قتل، سرکاری حراست میں ان پر ہونے والے بدترین تشدد اور بڑے پیمانے پر ہونے والے ظلم وستم کے مسلسل واقعات پر ریاستی اداروں پر تنقید کی اورکچھ سخت جملے کہے توانہیں غدارقراردیدیاگیا،میڈیاپر ان کی تقریراوربیانات کی نشرواشاعت پر پابندی عائدکردی گئی، ایم کیوایم کابدترین میڈیاٹرائل شروع کردیاگیا، ایم کیوایم کے خلاف بدترین ظلم وستم کے پہاڑ توڑڈالے گئے ،نائن زیرو عزیزآبادسمیت سندھ بھرمیں ایم کیو ایم کے سینکڑوں دفاترکوسیل کردیاگیا، سوسے زائد دفاترکوبیدردی سے مسمارکردیاگیا،ہزاروں بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا گیا،قائدتحریک الطاف حسین کانام لیناجرم بنادیاگیا، حتیٰ کہ 75سالہ بزرگ دانشوراورفلاسفرپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، مومن خان مومن ، سابق رکن قومی اسمبلی کنورخالدیونس ، امجداللہ اورظفر راجپوت کوگرفتارکرلیاگیا اورساتھی اسحق ایڈوکیٹ سمیت دیگرہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پرتابڑتوڑچھاپے مارے گئے جن کاسلسلہ تاحال جاری ہے ۔جبکہ دوسری جانب محض سڑک بندہونے پر تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے خیبرپختونخوا کاوزیراعلیٰ ہونے کے باوجود ریاست پاکستان کاحشرنشر کرنے اورکچھ اورنعرہ لگانے کی کھلی دھمکی دی اورانتہائی سخت زبان استعمال کی لیکن آج کوئی یہ کہنے کیلئے تیارنہیں ہے کہ پرویزخٹک نے پاکستان کاحشرنشرکرنے کی دھمکی دے کرملک سے غداری کاارتکاب کیاہے ۔اسی طرح پرویزخٹک کے جلوس میں شامل پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کھلے عام آزادی کے نعرے لگائے لیکن اس پر اس پر پوراملک خاموش ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ یہ صورتحال آج ہرذی شعورکویہ کہنے پر مجبور کررہی ہے کہ پرویز خٹک کو پاکستان کاحشرنشرکرنے کی دھمکی دینے اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کوآزادی کے نعرے لگانے کی بھی اجازت ہے ، اسلئے ہے کہ وہ فرزندزمین ہیں اورقائدتحریک الطاف حسین اوران کے کارکنوں پر زمین اسلئے تنگ کردی جاتی ہے کیونکہ وہ فرزندزمین نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرملک میں یہ دوہرامعیارجاری رہاتواس سے قومی یکجہتی پیدانہیں ہوسکتی اوریہ صورتحال کسی طرح ملک کے مفادمیں نہیں ہے ۔ 
*****

12/3/2016 5:39:22 AM