Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
تحریک انصاف ، ملک میں دہشت گردی اور انتشار کو فروغ دے رہی ہے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹت
Posted on: 10/31/2016
تحریک انصاف ، ملک میں دہشت گردی اور انتشار کو فروغ دے رہی ہے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی آڑ میں شہریوں کی زندگی اجیرن کرنا ، سرکاری ونجی املاک کو نذرآتش کرنا اور
شہریوں کو تشددکا نشانہ بناناملک بھرکے عوا کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ندیم نصرت
کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے ہڑتال پرعمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماء شدید تنقیدکرتے رہے ہیں، آج وہ خود اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں کو بند کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں ، ندیم نصرت
محض پریس کانفرنس کرنے کی پاداش میں 75 سالہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف ، سینئرسیاستداں مومن خان مومن، کنورخالدیونس اورامجداللہ خان کوگرفتارکیاجاتا ہے اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں ٹھونس دیا جاتا ہے،ندیم نصرت
دہشت گردی ، جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کو فروغ دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے ،ندیم نصرت
پی ٹی آئی کی دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر قانون نافذکرنے والے اداوں کی خاموشی انتہائی معنٰی خیز ہے ،ندیم نصرت
،اسٹیبلشمنٹ کی مسلسل دوغلی پالیسی نے مہاجروں میں پائے جانے والے احساس محرومی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے، ندیم نصرت
مہاجرعوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ پاکستان میں انہیں عزت سے جینے کاحق نہیں دیاجارہا ہے، ندیم نصرت
ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر کے خلاف آئینی اورقانونی کارروائی کی جائے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ملک بالخصوص اسلام آباد میں پرتشددکارروائیوں اور جلاؤ گھیراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف ، ملک میں دہشت گردی اور انتشار کو فروغ دے رہی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنا پاکستان کے ہرشہری کا آئینی ،قانونی اور جمہوری حق ہے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی آڑ میں شہریوں کی زندگی اجیرن کرنا ، سرکاری ونجی املاک کو نذرآتش کرنا اور شہریوں کو تشددکا نشانہ بناناملک بھرکے عوا کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے پی ٹی آئی کے کارکنان حتیٰ کہ وکلاء کی جانب سے احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کیاجارہا ہے بلکہ ایف سی وپولیس اہلکاروں، صحافیوں اور شہریوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایاجارہا ہے اور آج صوابی میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے پولیس موبائلوں اورکنٹینرز سمیت درجنوں گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما قوم کو جواب دیں کہ اگر وہ پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں توان کے کارکنان کی جانب سے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اورپرتشدد کارروائیاں کیوں کی جارہی ہیں؟
ندیم نصرت نے کہاکہ جب کراچی میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان ورہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں ، انہیں لاپتہ کرنے اورحراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تھی توعمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے ایم کیوایم کے پرامن جمہوری احتجاج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجاتا تھا لیکن آج عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما نہ صرف اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں کو بند کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ ، دہشت گردی اور پرتشددکارروائیاں کرکے پورے ملک یرغمال بھی بنار رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
ندیم نصرت نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کی کھلی دھمکیوں ، سرکاری ونجی املاک کونذرآتش کرنے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اوردہشت گردی کے مسلسل واقعات پر قانون نافذکرنے والے اداوں کی خاموشی انتہائی معنٰی خیز ہے ،ایک جانب محض پریس کانفرنس کرنے کی پاداش میں ایم کیوایم کے 75 سالہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف ، سینئرسیاستداں مومن خان مومن، کنورخالدیونس اورامجداللہ خان کوگرفتارکیاجاتا ہے اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں ٹھونس دیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گردی ، جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کو فروغ دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو پرتشدد کارروائیوں کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے ،اسٹیبلشمنٹ کی اس مسلسل دوغلی پالیسی نے مہاجروں میں پائے جانے والے احساس محرومی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے اورمہاجرعوام یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پاکستان میں انہیں عزت سے جینے اور زندگی گزارنے کاحق نہیں دیاجارہا ہے اور حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں انکے بنیادی انسانی حقوق کو بری طرح پامال کیاجارہا ہے ۔
ندیم نصرت نے ارباب اختیاراور اقتدار سے مطالبہ کیاکہ تحریک انصاف کے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی ، جلاؤ گھیراؤاور انتشار کوفروغ دینے کا نوٹس لیاجائے ، ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر کے خلاف آئینی اورقانونی کارروائی کی جائے اور مہاجروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے متعصبانہ اورظالمانہ طرزعمل کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔
*****
9/15/2025 7:27:17 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us