Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ناظم آبادمیں مجلس عزا پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن محمد ذکی خان اوران کے بھانجوں نادرعباس ، باقرعباس اور نیرعباس کے شہید ہونے پرایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کااظہار تعزیت

 Posted on: 10/29/2016
ناظم آبادمیں مجلس عزا پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن محمد ذکی خان اوران کے بھانجوں نادرعباس ، باقرعباس اور نیرعباس کے شہید ہونے پرایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کااظہار تعزیت 
پولیس اوررینجرزایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوتوچن چن کرگرفتار کررہی ہے لیکن فرقہ وارانہ بنیادوں پر معصوم وبے گناہ شہریوں کاخون بہانے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ندیم نصرت
کراچی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کانہ کیاجانابہت سے سوالات کوجنم دے رہاہے۔ ندیم نصرت

لندن۔۔۔ 29 اکتوبر2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کراچی کے علاقے ناظم آبادمیں مجلس عزا پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم ناظم آبادسیکٹرکے سینئر کارکن محمد ذکی خان اوران کے بھانجوں نادرعباس ، باقرعباس اور نیرعباس کے شہید ہونے پر دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی میں پولیس اوررینجرزکے اہلکارایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوتوچن چن کرگرفتار کررہے ہیں لیکن کالعدم تنظیموں کے درندہ صفت دہشت گرد کھلے عام فرقہ وارانہ بنیادوں پر دہشت گردی کرتے پھررہے ہیں، عزاداری کی مجلسوں پردستی بموں سے سفاکانہ حملے کررہے ہیں، وحشیانہ فائرنگ کررہے ہیں اور، معصوم وبے گناہ مہاجروں کاخون بہا رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جوبہت سے سوالات کوجنم دے رہاہے۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ ناظم آبادمیں خون کی ہولی کھیلنے والے سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے اورانہیں قانون کے مطابق عبرتناک سزادی جائے ۔

12/6/2016 2:09:32 AM