Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان پر وفیسرڈاکٹرحسن ظفرعار ف ، مومن خان مومن،کنورخالد یونس، امجداللہ اورایم کیوایم کے دیگرگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان پر وفیسرڈاکٹرحسن ظفرعار ف ، مومن خان مومن،کنورخالد یونس، امجداللہ اورایم کیوایم کے دیگرگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 10/27/2016
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان پر وفیسرڈاکٹرحسن ظفرعار ف ، مومن خان مومن،کنورخالد یونس، امجداللہ اورایم کیوایم
کے دیگرگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
پر وفیسرحسن ظفرعار ف ممتازدانشور ہیں جنہوں نے جامعہ کراچی کے استاد کی حیثیت سے لاکھوں طلبہ کو علم کی دولت سے مالامال کیا
مومن خان مومن امن پسند ی اور ترقی پسند ی کے نظریات کے فروغ کیلئے برسوں پرامن جدوجہدکرنے کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں
امجداللہ ایک بے داغ ماضی رکھنے والے بزنس مین ہیں، تینوں رہنماؤں کو محض ایم کیوایم سے وابستگی کی بنیادپر گرفتارکیاگیا
عمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگررہنما اسلام آباد کو بند کرنے ، شہروں کولاک ڈاؤن کرنے اورریاستی مشینری اورنظام حکومت کو
جام کرنے کے کھلم کھلادھمکی آمیز اعلانات کررہے ہیں مگر انہیں ہرقسم کی آزادی حاصل ہے 
ایم کیوایم کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی جمہوریت اورسیاسی آزادیوں کی علمبردار وفاقی وصوبائی حکومت کی
جمہوریت پسندی اور قانون اورانصاف کے نظام پرسوالیہ نشان ہے۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 27 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان پر وفیسرڈاکٹرحسن ظفرعار ف ، مومن خان مومن، کنورخالد یونس ،امجداللہ اورایم کیوایم کے دیگرگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پر وفیسرڈاکٹرحسن ظفرعار ف کاشمارپاکستان کے ممتازدانشوروں میں ہوتاہے جنہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ فلاسفی کے سربراہ کی حیثیت سے لاکھوں طلبہ کوعلم کی دولت سے مالامال کیااور روشن خیالی اورترقی پسندی کیلئے برسوں عملی جدوجہدبھی کی ۔اسی طرح مومن خان مومن بھی ایک طالبعلم رہنماکی حیثیت سے امن پسند ی اور ترقی پسند ی کے نظریات کے فروغ کیلئے برسوں پرامن جدوجہدکرنے کے حوالے سے جانے پہچانے جاتے ہیں ، امجداللہ ایک بے داغ ماضی رکھنے والے بزنس مین ہیں جبکہ کنورخالد یونس چارمرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں،ان چاروں پرکسی قسم کاکوئی مقدمہ نہیں ہے لیکن انہیں محض ایم کیوایم سے وابستگی کی بنیادپر گرفتار کیاگیاہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ یہ بھی طرفہ تماشہ ہے کہ عمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگررہنما جوملک کے دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے ، شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے،اسکولوں،اسپتالوں اورکاروبارکوبند کرنے اورریاستی مشینری اورنظام حکومت کوجام کرنے کے کھلم کھلادھمکی آمیز اعلانات کررہے ہیں مگر انہیں ہرقسم کی آزادی حاصل ہے لیکن ایم کیوایم کے رہنما پر وفیسرڈاکٹرحسن ظفرعار ف ، مومن خان مومن،کنورخالدیونس اور امجداللہ جوانتہائی پرامن اندازمیں سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے انہیں گرفتارکرلیاگیاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اورایم کیوایم کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے جوجمہوریت اورسیاسی آزادیوں کی علمبردار وفاقی وصوبائی حکومت کی جمہوریت پسندی اورملک کے قانون اورانصاف کے نظام پر ایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ پر وفیسرڈاکٹرحسن ظفرعار ف ، مومن خان مومن،کنورخالدیونس، امجداللہ اورایم کیوایم کے دیگر گرفتارشدگان کو فی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ ندیم نصرت نے تمام جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں پر وفیسرڈاکٹرحسن ظفرعار ف ، مومن خان مومن،کنورخالدیونس، امجداللہ اور دیگر بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں ۔

4/23/2024 2:25:51 PM