Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، کنور خالد یونس امجد اللہ خان مومن خان مومن سمیت کارکنان کی گرفتاری پر ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم کی شدید الفاظ میں مذمت
Posted on: 10/26/2016
رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، کنور خالد یونس امجد اللہ خان مومن خان مومن سمیت کارکنان کی گرفتاری
پر ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم کی شدید الفاظ میں مذمت
ظلم وتشدد کے باوجود ذمہ داران وکارکنا ن بانی و قائد الطاف حسین کی قیادت میں متحدو منظم انداز میں حق پرستانہ جدوجہد جاری رکھیں گے
ایم کیوایم غریب متوسط طبقہ کے مظلوم عوام کے حقو ق کے حصول کیلئے جد وجہد کر رہی ہے ، ہاشم اعظم
ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپر یشن کو فی الفور بند کیا جائے
لاپتہ کارکنان کو بازیاب اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت تمام کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے، ہاشم اعظم
ایم کیوایم یوکے ٹوٹنگ یونٹ کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ ٹوٹنگ یونٹ کے کارکنان کا جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا جس میں ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، کنور خالد یونس ،امجد اللہ خان ،مومن خان مون اور کئی کارکنان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کتنے ہی ظلم وستم کر لئے جائیں کارکنان اپنے قائد جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحدو منظم انداز میں حق پرستانہ جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان بھر کے مظلوم عوام کی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب متوسط طبقہ کے عوام کے حقو ق کے حصول کیلئے جد وجہد کر رہی ہے مگر افسوس کہ اس کی آواز کو دبانے کے لئے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور وہ ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے تما م تر سازشی ہتھکنڈے استعمال کرر ہی ہے مگر ان تمام مظالم کے باوجود ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت اور وابستگی کی وجہ سے ظلم وجبر کا بھر پور طریقہ سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اوروزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپر یشن کو فی الفور بند کیاجائے ، لاپتہ کارکنان کو بازیاب اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت تمام کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ اجلاس سے ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائر رسہیل زیدی ،آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف سعید اور ٹوٹنگ یونٹ کے انچارج رضوان نے بھی خطاب کیا ۔
*****
6/26/2026 6:24:08 AM
کشمیرکشمیریو ں کاہے لہٰذا کشمیر یوں کے حقوق کی آواز کو سازشی ہتھکنڈوں
...
24 Jun 2026
میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ، بزرگ رہنما صبغت الل
...
23 Jun 2026
ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کے فوجی آپریشن کے دوران ڈھائے گئے بھیانک مظ
...
22 Jun 2026
اگر 1992ء میں پورے ملک سے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے خلاف آواز
...
21 Jun 2026
19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے……الطاف حسین
...
19 Jun 2026
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کیلئےغریبوں کی حکمرا
...
15 Jun 2026
کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دی
...
15 Jun 2026
اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، ک
...
14 Jun 2026
حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے
...
14 Jun 2026
بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پا
...
14 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us