Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرحسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس کی گرفتاری کھلاظلم ہے۔کنوینرندیم نصرت
Posted on: 10/22/2016
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرحسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس کی گرفتاری کھلاظلم ہے۔کنوینرندیم نصرت
کالعدم تنظیمیں کھلے عام اپنی سرگرمیاں کررہی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آبادکوبندکرنے کااعلان کیاگیاہے لیکن اس
کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے
ایم کیو ایم جوایک قانونی جماعت ہے اس کواس کی پرامن سیاسی سرگرمیاں انجام دینے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کو اپنے شہیدوں کی یادگار پر حاظری دینے سے روکاجارہاہے حتیٰ کہ انہیں پریس کانفرنس تک کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ندیم نصرت
پروفیسرحسن ظفر ایک سینئر پروفیسر ہیں ، کنورخالدیونس تین مرتبہ رکن اسمبلی رہ ہوچکے ہیں ، انہیں کسی قانونی جوازکے بغیر گرفتار کرکیا گیا ہے
پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبرداربنتی ہے اسکی سندھ حکومت کے دورمیں ایک بارپھر ایم کیوایم کی جمہوری اورسیاسی آزادیوں کوسلب کیاجارہاہے ۔ ندیم نصرت
آپریشن صرف ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے کیاجارہاہے اورایم کیوایم کودیوارسے لگایاجارہاہے۔ندیم نصرت
پروفیسرحسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس کوفی الفور رہا کیاجائے ، ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے ،
ایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت کااستعمال بند کیاجائے ۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم پر صدائے احتجاج بلندکریں۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرحسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلاظلم قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان آج کچھ وکلاء کی ایم کیوایم میں شمولیت کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرناچاہتے تھے لیکن آج جب پروفیسرحسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس پریس کانفرنس کے سلسلے میں پریس کلب پہنچے تو رینجرزنے انہیں وہاں سے گرفتارکرلیا۔ندیم نصرت نے پروفیسرحسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کالعدم تنظیمیں توکراچی سمیت ملک بھرمیں کھلے عام اپنی سرگرمیاں کررہی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کے دارالحکومت اسلام آبادکوبندکرنے کااعلان کیاگیاہے،اس کے سربراہ عمران خان اوردیگررہنماؤں کی جانب سے اسلام آبادبندکرنے کیلئے دھمکی آمیز اعلانات کئے جارہے ہیں حکومت لیکن ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے لیکن ایم کیو ایم جوایک قانونی جماعت ہے اس کواس کی پرامن سیاسی سرگرمیاں انجام دینے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کو اپنے شہیدوں کی یادگار پر حاظری دینے سے روکاجارہاہے حتیٰ کہ انہیں پریس کانفرنس تک کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ندیم نصرت نے کہا کہ پروفیسرحسن ظفر ایک سینئر پروفیسراورڈاکٹر ہیں ،جبکہ کنورخالدیونس جوتین مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں اوران پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہیں ہے ، انہیں کسی قانونی جوازکے بغیر گرفتار کرلیا گیا ہے ،یہ سراسر ظلم ہے ، ہم اس ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورذی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پروفیسرحسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس کی طبیعت ناساز ہیں اوروہ باقاعدگی سے دوائیاں لیتے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی جوجمہوریت کی علمبرداربنتی ہے اس کی سندھ حکومت کے دورمیں ایک بارپھر ایم کیوایم کی جمہوری اورسیاسی آزادیوں کوسلب کیاجارہاہے اور طاقت کے ذریعے اس کوکچلنے کاعمل کیاجارہاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پروفیسرحسن ظفر عارف اورکنورخالدیونس کی گرفتاری سے ایک بارپھر ثابت ہوگیا ہے کہ آپریشن صرف ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے کیاجارہاہے اورایم کیوایم کودیوارسے لگایاجارہاہے۔ندیم نصرت نے وزیراعظم نوازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ پروفیسرحسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس کوفی الفور رہا کیاجائے ، ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے ، ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی طاقت کااستعمال بند کیاجائے ۔ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****
4/15/2021 11:09:42 AM
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رمضان المبارک کی آمدپر عوام کودلی
...
14 Apr 2021
فاقی حکومت کی جانب سے جعلی اوربوگس مردم شماری کے نتائج کی منظوری انتہ
...
12 Apr 2021
نئی نسل کو مسخ شدہ تاریخ پڑھائی جارہی ہے ،پاکستان بنانے والوں کو غدار
...
09 Apr 2021
فوج کی حمایت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پاس کیے جانے والے بل
...
09 Apr 2021
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگ
...
05 Apr 2021
ایم کیوایم امریکہ کے رکن شکیل الدین اورشعبہ خواتین کی رکن عبیرہ حسین ک
...
05 Apr 2021
بانی وقائد الطاف حسین نے ٹیلی فون پر ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگ
...
04 Apr 2021
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مب
...
04 Apr 2021
ہولی رنگوں ، خوشبوؤں، پیار اورمحبت کا تہوار ہے، قائد تحریک الطاف حسین
...
28 Mar 2021
کینیڈا کے ذمہ داران وکارکنان تحریک کے کام کوبہتربنانے کیلئے جس مستعدی
...
28 Mar 2021
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us