Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ریاستی طاقت کے ذریعہ کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں امجداللہ خان
Posted on: 10/16/2016
ریاستی طاقت کے ذریعہ کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں امجداللہ خان
بلاول بھٹو ریاستی طاقت کے بل پر کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنا بند کردیں، امجداللہ خان
کراچی کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں آج بھی متحد ہیں، امجداللہ خان
پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لیکر آج کے دن تک کراچی میں تین سے زیادہ نشستیں حاصل نہیں کرسکی ، امجداللہ خان
متعصبانہ طرز عمل کے باعث کراچی کے عوام ہرعام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو مسترد کرتے چلے آرہے ہیں، امجداللہ خان
ملک کے جیالوں کوکراچی میں جمع کرکے ایم کیوایم کے جمہوری مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالاجاسکتا، امجداللہ خان
بلاول بھٹو کو یادرکھنا چاہیے کہ کل انکے پاس یہ اقتدار نہ رہا تووہ لیاری میں بھی ایک کارنرمیٹنگ کیلئے ترس جائیں گے، امجداللہ خان
پیپلزپارٹی کی سنجیدہ قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے چیئرمین کو خدائی دعوے کرنے سے بازرکھے، امجداللہ خان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن امجداللہ خان نے کہاہے کہ ریاستی طاقت کے ذریعہ کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ایم کیوایم مخالف بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری آج اقتدار کی طاقت کی بنیادپر بلندوبانگ دعوے کررہے ہیں ، اس قسم کے خدائی دعوے ماضی میں بھی کیے جاتے رہے ہیں، دعوے کرنے والے خودتو مٹ گئے لیکن بدترین ریاستی مظالم ، ماورائے عدالت قتل ، غیرقانونی چھاپوں اورقیدوبند کی صعوبتوں کے لامتناہی سلسلے کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کراچی کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں آج بھی متحد ہیں اور آئندہ شفاف اور غیرجانبدارانتخابات میں بھی کراچی کے عوام اپنے جمہوری عمل سے ثابت کردیں گے کہ کراچی ، قائدتحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ امجداللہ خان نے کہاکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لیکر آج کے دن تک کراچی میں تین سے زیادہ نشستیں حاصل نہیں کرسکی ہے اور پیپلزپارٹی کے ادوارحکومت میں متعصبانہ اورظالمانہ طرز عمل کے باعث کراچی کے عوام ہرعام انتخابات میں اس جماعت کو مسترد کرتے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھرکے باشعور عوام اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ لسانی بل اور کوٹہ سسٹم کے ذریعہ سندھ میں دیہی اور شہری آبادی کی تفریق کس نے پیدا کی ، سندھ کے شہری عوام کے آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق کس نے سلب کیے اورمہاجروں کے ساتھ زندگی کے ہرشعبہ میں ناانصافیوں کا عمل کون کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ہاتھ پیرباندھ کر اور اس کے کارکنان وعوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناکرخدائی دعوے کرنے والوں کو یادرکھنا چاہیے کہ کل انکے پاس یہ اقتدار نہ رہا تو پیپلزپارٹی ، کراچی تو کجا لیاری میں بھی ایک کارنرمیٹنگ کیلئے ترس جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو زرداری یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ملک سمیت سندھ بھر کے جیالوں کوکراچی میں جمع کرکے اورشہداء ریلی کے نام پر ناچ گانا اوربھنگڑے ڈال کر ایم کیوایم کے جمہوری مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال سکتے ہیں تو یہ ان کی سب سے بڑی بھول ہے اور بلاول بھٹو کو یاد رکھناچاہیے کہ سیاست میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں لہٰذاانہیں سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایم کیوایم اورمہاجردشمنی میں اتنا آگے نہیں جاناچاہیے کہ واپسی کا راستہ نہ ملے ۔ امجداللہ خان نے پیپلزپارٹی کی سنجیدہ قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے چیئرمین کو خدائی دعوے کرنے سے بازرکھے اورریاستی طاقت کے بل پرکراچی کو فتح کرنے کاخواب دیکھنا بند کردیں۔
*****
8/12/2026 1:35:29 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گی
...
31 Jul 2026
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us