Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم تیسر ی مرتبہ بڑے پیمانے پر آپر یشن سے گزر ر ہی ہے۔الطاف حسین
Posted on: 10/12/2016
ایم کیوایم تیسر ی مرتبہ بڑے پیمانے پر آپر یشن سے گزر ر ہی ہے۔الطاف حسین
ندیم نصرت کنوینر کی حیثیت سے وہ فیصلہ کریں جو متفقہ ہو اور تحریک کے مفادمیں ہو۔الطاف حسین
ندیم نصرت کارکنا ن کی خبرگیری کریں، انکے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں اورکارکنان وعوام کی جتنی خدمت ہو سکے کریں
للہ تعالیٰ ذمہ داران وکارکنان کوتحریک کو منزل تک پہنچانے میں پوری دیانتداری اور ایمانداری سے بھرپور کردار ادا کرنے کی توفیق د ے
قائدتحریک الطاف حسین کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تفصیلی اور فکر انگیز لیکچر سے قبل اجلاس میں گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک کے کارکنا ن کی ہرممکن خبرگیری کریں، ان کے مسائل کے حل کی بھرپورکوشش کریں اور رکارکنان وعوام کی جتنی خدمت ہو سکے کریں ۔انہوں نے یہ ہدایت ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں اپنے تفصیلی اور فکر انگیز لیکچر سے قبل ایک اجلاس کے موقع پر دی ۔اجلاس میں ایم کیوایم کے سینئرذمہ داران اورسیکریٹریٹ کے کارکنان بھی شریک تھے ۔ جناب الطاف حسین نے ندیم نصرت کوتلقین کی کہ وہ کنوینر کی حیثیت سے وہ فیصلہ کریں جو متفقہ ہو اور تحریک کے مفادمیں ہو، تحریک کے معاملات میں فیصلوں میں چاپلوسی ،دوستی یاری ،اقرباپروری حتیٰ کہ خونی رشتہ داری کی بنیادپرکوئی فیصلہ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ایم کیوایم ایک کڑی آزمائش اور افسوس ناک صورتحال سے دوچار ہے اور تیسر ی مرتبہ بڑے پیمانے پر آپر یشن سے گزر ر ہی ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی ان مشکل حالات سے پارٹی کو نکالے اور بشمول ندیم نصرت ،آپ سب کوزیادہ سے زیادہ کام کر کے تحریک کو منزل تک پہنچانے میں پوری دیانتداری اور ایمانداری سے بھرپور کردار ادا کرنے کی توفیق د ے اور قدم قدم پر آپ کی راہنمائی فرمائے( آمین ثمہ آمین )۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام حق پرست شہداء کو اپنی جوارحمت میں جگہ عطا فرمائے ، شہداء کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے، اسیرولاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کو ہمت وحوصلہ عطافرمائے ،اسیر ساتھیوں کی جلد از جلد رہائی کا سامان کرے اور ایسے حالات پیدا کردے کہ لاپتہ ساتھی بھی جلد سے جلد بازیاب ہوکر اپنے گھروالوں سے مل سکیں۔ اللہ ہم سب کا متحدہ قومی موومنٹ کاحامی و ناصر ہو ۔(آمین ثمہ آمین)
*****
8/31/2025 2:59:57 PM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us