Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کوبار بارملنے والاعوامی مینڈیٹ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر ہی ملا۔ندیم نصرت
Posted on: 10/11/2016
جو سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم کاعوامی مینڈیٹ قائدتحریک الطاف حسین کانہیں ان کاہے تو وہ استعفے دیکردوبارہ الیکشن لڑکردیکھ لیں
22 اگست کو قائدتحریک الطاف حسین نے سیاسی خودکش حملہ نہیں بلکہ کارکنوں اورمہاجرعوام پر ہونے والے مظالم پر احتجاج کیا تھا
سیاسی خودکش حملہ انہوں نے کیاجنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ’’ مائنس الطاف ‘‘ فارمولے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اپنے قائد کو ہی علیحدہ کر دیا
کارکنان وعوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ کون اسٹیبلشمنٹ کی ’’ وش لسٹ ‘‘ پر عمل کرکے تحریک اورقوم کوتقسیم درتقسیم کرنے کی راہ پرگامزن ہے
اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر اپنی ہی تحریک کونقصان پہنچانے والے سیاسی خودکشی کی راہ پر چل رہے ہیں۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کوٹکڑے ٹکڑے کرنے اورکارکنان وعوام کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورکرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکے گی
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں یوکے یونٹ کے کارکنوں سے گفتگو
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوبار بارملنے والاعوامی مینڈیٹ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر ہی ملااورعوام نے صرف اور صرف قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر اورانہی کی اپیل پر ایم کیوایم کوووٹ دیے ۔ انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں یوکے یونٹ کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کوملنے والامینڈیٹ قائدتحریک الطاف حسین کے نام کانہیں بلکہ ایم کیوایم کاہے وہ عوام کونہیں بلکہ اپنے آپ کودھوکہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرعوام قائدتحریک الطاف حسین کے بجائے صرف ایم کیوایم کے نام کو دیکھ کر مینڈیٹ دیتے توپھروہ حقیقی ٹولے کواپنامینڈیٹ دے دیتے جو ایم کیوایم کے نام سے ہی عوام پرمسلط ہونے آیاتھالیکن عوام نے اسے باربارمسترد کیاکیونکہ وہ ایسے لوگوں کاٹولہ تھاجوبظاہرتو ایم کیوایم کانام استعمال کرتاتھالیکن وہ مہاجروں اور قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف تھااورعوام نے باربار ثابت کیاکہ وہ صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جویہ سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم کاعوامی مینڈیٹ قائدتحریک الطاف حسین کانہیں ان کاہے تو وہ استعفے دیکردوبارہ الیکشن لڑکردیکھ لیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہداپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ مہاجروں اوردیگرمظلوم عوام کے حقوق کیلئے ہے ،انہوں نے اپنے بھائی بہنوں اوربھانجوں بھتیجوں کونہیں تحریک کے کارکنوں کواسمبلیوں کارکن بنایا، آج جو لوگ بھی ایوانوں میں ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوکرایوانوں میں موجودہیں وہ اپنی ذات کی بدولت نہیں بلکہ قائدتحریک الطاف حسین کی ہی بدولت ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ 22 اگست کو قائدتحریک الطاف حسین نے سیاسی خودکش حملہ نہیں بلکہ کارکنوں اورمہاجرعوام پر ہونے والے مظالم پر احتجاج کیا تھا ، سیاسی خودکش حملہ انہوں نے کیاجنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے برسوں کے ’’ مائنس الطاف ‘‘ فارمولے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اپنے قائد سے نہ صرف لاتعلقی کااعلان کیابلکہ انہیں اپنی دانست میں ایم کیوایم سے علیحدہ کر دیا،جنہوں نے نہایت بے شرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی قائدکے خلاف سندھ اسمبلی میں قراردادپیش کرکے انہیں آرٹیکل 6کے تحت سزادینے کامطالبہ کیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ کون اسٹیبلشمنٹ کی ’’ وش لسٹ ‘‘ پر عمل کرکے تحریک اورقوم کوتقسیم درتقسیم کرنے کی راہ پرگامزن ہے اورکون تحریک اورقوم کے مفادکیلئے جدوجہد کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر اپنی ہی تحریک کونقصان پہنچانے والے سیاسی خودکشی کی راہ پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم انشاء اللہ قائم رہے گی،ایم کیوایم کوٹکڑے ٹکڑے کرنے اورکارکنان وعوام کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورکرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکے گی اور ایم کیوایم کے
کارکنان اورمہاجرعوام قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ومنظم رہ کرحقوق کی جدوجہدجاری رکھیں گے ۔
*****
1/17/2026 3:38:02 PM
خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآ
...
11 Jan 2026
وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائ
...
09 Jan 2026
اتوارکو مزارقائداعظم پرباغ جناح میں ہونے والے خیبرپختونخواہ کے وزیراع
...
09 Jan 2026
وینزویلاپر حملے نےکسی بھی ملک کی آزادی اور خودمختاری کےاحترام کو مٹادی
...
06 Jan 2026
وینزویلا پر امریکی فوج کاحملہ اور اس حملے میں وینزویلاکے صدرنکولس ماد
...
05 Jan 2026
تعصب الطاف حسین نے کیا یا الطاف حسین کے ساتھ تعصب کیاجاتارہا ہے؟
...
04 Jan 2026
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا پیمرا سے گستاخانہ مواد نشر کرنے پر ف
...
30 Dec 2025
بے نظیر بھٹو کےقتل کابدلہ کراچی ،حیدرآباد اورسندھ بھر میں قتل وغارتگری
...
29 Dec 2025
پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ
...
29 Dec 2025
مصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبو
...
28 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us