Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ سراسر ظلم اورعوام دشمن قدم ہے، ندیم نصرت
Posted on: 10/10/2016
گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ کا ظالمانہ فیصلہ ہرگز نہ کیاجائے، وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ
پاکستان میں قدرتی گیس کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں اتارچڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیاجاتا ہے، ندیم نصرت
اس سال بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، نصرت
عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے ، ندیم نصرت
گیس کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ناگزیر ہوجائے گا ، ندیم نصرت
گیس کی قیمت میں36 فیصد اضافہ سے غریب عوام کیلئے جینا اور زندگی گزارنا مشکل بن جائے گا،ندیم نصرت
گیس کی قیمت میں اضافہ کا تمام تر بوجھ پاکستان کے غریب اور متوسط طبقہ کو برداشت کرنا پڑے گا، ندیم نصرت
لندن۔۔۔10، اکتوبر2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافے کی سفارشات پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے اور اس اضافہ کو سراسر ظالمانہ اورعوام دشمن قدم قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قدرتی گیس کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں اتارچڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیاجاتا ہے اور اس سال بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے لیکن حیرت انگیز طورپرپاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (Ogra) کی جانب سے گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ کیا جارہی ہے جوکہ قابل تشویش ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ گیس کی قیمت میں اضافہ پاکستان کے غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی اورظلم ہے ،عمومی طورپر سردیوں کے موسم میں عوامی سطح پر گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور گیس کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ناگزیر ہوجائے گا جس کا تمام تر بوجھ پاکستان کے غریب اور متوسط طبقہ پر پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ غربت، بے روزگاری اور ہوش ربا مہنگائی میں غریب عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین بن گیا ہے اور گیس کی قیمت میں36 فیصد اضافہ سے غریب عوام کیلئے جینا اور زندگی گزارنااور مشکل ہو جائے گا۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ کا ظالمانہ فیصلہ ہرگز نہ کیاجائے ، عالمی منڈی میں گیس کی قیمت کے اتارچڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر نظرثانی کی جائے اورپاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے ۔
*****
12/11/2019 2:19:49 PM
ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر غلامی کوقبول نہیں کریںگے۔الط
...
08 Dec 2019
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ڈربن چیپٹر کے زیراہتمام دعوت حلیم اورمحفل سما
...
07 Dec 2019
ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 34وی
...
05 Dec 2019
رابطہ کمیٹی نے امریکہ کی سینٹرل اۤرگناأزنگ کمیٹی میں ایک جواأنٹ انچارج
...
05 Dec 2019
رابطہ کمیٹی نے امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ایک جوائنٹ انچارج
...
05 Dec 2019
تمام وفاپرست کارکنان کے نام
...
03 Dec 2019
نقیب اللہ محسودشہیدکے والدمحمدخان کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الط
...
02 Dec 2019
ہمارا یہ مطالبہ نہیں کہ پرویز مشرف پرآرٹیکل6 کے تحت مقدمہ نہ چلایاجائ
...
30 Nov 2019
اوورسیز یونٹوں کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم ساوئتھ افریقہ کی تن
...
28 Nov 2019
سندھ اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر ہے ، سندھ کے عوام فیصلہ کرلیں کہ انہیں ا
...
16 Nov 2019
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us