Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
’’مائنس ون ‘‘ کے بارے میں بلاول بھٹوزرداری کے خیالات کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
Posted on: 10/7/2016
قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں بلاول بھٹوزرداری کے خیالات نہایت مثبت اورحقیقت پسندانہ ہیں۔ ندیم نصرت
جوسیاسی قائدین عوام میں روٹس رکھتے ہیں انہیں ظلم وجبر، سازشوں اورپروپیگنڈوں کے ذریعے سیاسی منظرسے مائنس نہیں کیاجاسکتا
اسٹیبلشمنٹ کے وہ عناصرجو مائنس ون کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں انہیں بھی پاکستان کے وسیع ترمفادمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرناچاہیے
کسی بھی معاملے کواپنی ذاتی انا کامسئلہ نہیں بناناچاہیے، سیاسی حقیقتوں کوتسلیم کرناچاہیے۔ندیم نصرت
اختلاف کی بنیاد پر قائدتحریک الطاف حسین یاکسی بھی عوامی شخصیت کوسیاسی منظرنامے سے ہٹانے کی کوشش مناسب نہیں
معاملات کوحل کرنے کیلئے بات چیت کی راہ اپنانی چاہیے ،دنیا میں مسائل کے حل کیلئے بات چیت سے بہترکوئی راستہ نہیں۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے ’’مائنس ون ‘‘ کے بارے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹوزرداری کے بیان کاخیرمقدم کیاہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری نے آج مائنس ون کی باتوں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ نہایت مثبت اورحقیقت پسندانہ ہیں اورہم ان خیالات کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جوسچے جمہوریت پسندہیں وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جوسیاسی قائدین عوام میں روٹس رکھتے ہیں،جن کی جماعتیں تمام ترمخالفتوں، سازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجود بارباعوام کامینڈیٹ حاصل کرتی ہیں انہیں ظلم وجبر، سازشوں اورپروپیگنڈوں کے ذریعے سیاسی منظرسے مائنس نہیں کیاجاسکتا، انہیں عوام کے دلوں سے نکالانہیں جاسکتا۔ندیم نصرت نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے وہ عناصرجوآج بھی مائنس ون کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں انہیں بھی کسی بھی معاملے کواپنی ذاتی انا کامسئلہ نہیں بناناچاہیے، انہیں پاکستان کے وسیع ترمفادمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرناچاہیے،سیاسی حقیقتوں کوتسلیم کرناچاہیے اوراختلاف کی بنیاد پر قائدتحریک الطاف حسین یاکسی بھی عوامی شخصیت کوسیاسی منظرنامے سے ہٹانے کی کوشش کرنے کے بجائے معاملات کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کی راہ اپنانی چاہیے کیونکہ دنیامیں مسائل کوحل کرنے کیلئے بات چیت سے بہترکوئی راستہ نہیں۔
*****
10/8/2025 5:06:24 PM
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام 77 برسوں تک اپنے حقوق کیلئے کبھی سڑ
...
05 Oct 2025
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور
...
04 Oct 2025
پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند ر
...
04 Oct 2025
پاکستان کے مفتیان اور علمائے کرام اپنے خطبات سے کشمیر اور فلسطین کے با
...
03 Oct 2025
U-Turn ماسٹر کون؟
...
03 Oct 2025
قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
...
03 Oct 2025
وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیا
...
02 Oct 2025
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور
...
02 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us