Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں زائرین کی بس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ بربریت کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین


کوئٹہ میں زائرین کی بس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ بربریت کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/4/2016

کوئٹہ میں زائرین کی بس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ بربریت کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین 
واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے سخت سے سخت سزادی جائے ۔الطاف حسین
واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین سے قائدتحریک الطاف حسین کا اظہارتعزیت

لندن ۔۔۔ 4 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر سفاک دہشت گردوں کی جانب سے حملے اورمعصوم وبے گناہ خواتین کو شہید کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں نے جس طرح معصوم وبے گناہ خواتین کوشناخت کرکے بیدردی سے گولیاں مارکرشہیدکیاہے وہ بربریت کی بدترین مثال ہے۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ بربریت کے واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے او رسخت سے سخت سزادی جائے ۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔ 
*****

12/9/2016 7:07:11 PM