Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی سٹی کونسل میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد قابل مذمت ہے۔ایم کیوایم
Posted on: 9/28/2016
کئی سیاسی رہنماؤں نے فوج اورریاست کی غلط پالیسیوں پر تنقیدکی لیکن کسی کے خلاف اس طرح طوفان کھڑانہیں کیاگیا
عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس اورپی ٹی وی پر حملہ کرایا، سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کرائیں ،
عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چلائی، سرکاری بل نذرآتش کرکے ریاست سے کھلی بغاوت کی اور اپنی منفی سیاست سے
پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں لیکن انکے خلاف کچھ نہیں کیاگیا
کارکنوں اور مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاحتجاج بلند کرنے پر قائدتحریک الطاف حسین کے
خلاف مذمتی قراردادیں منظورکروائی جارہی ہیں
سب کچھ کسی ’’ وش لسٹ ‘‘ کے تحت اور قائدتحریک الطاف حسین، ایم کیوایم اورمہاجروں کے ساتھ نفرت اورتعصب کی بنیادپر ہورہاہے
وہ لوگ جو پاکستان کودولخت کرنے کے ذمہ دارہیں ان کے خلاف آج تک کوئی قراردادپیش کیوں نہیں کی گئی ؟
پاکستان کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے بجائے ایم کیوایم اورمہاجروں کو کچلنے اور انکے اتحادکوختم کرنے کے منصوبوں پر کام کیا جارہاہے
سیاسی مخالفین اورتمام مہاجردشمن عناصر ایم کیوایم کوکچلنے اور مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی دھن میں اندھے ہوچکے ہیں
ایم کیوایم کوختم کرنے ،مہاجروں کو مٹانے اور کارکنان وعوام کو قائدتحریک الطاف حسین سے الگ کرنے کے منصوبے کامیاب نہیں ہونگے
ایم کیوایم کے رہنماؤں محمد اشفاق، واسع جلیل، مصطفی عزیز آبادی اور قاسم علی رضا کامشترکہ بیان
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں محمد اشفاق، واسع جلیل، مصطفی عزیز آبادی اور قاسم علی رضا نے کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے اسٹیبلشمنٹ کے شدیددباؤکانتیجہ قراردیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کئی سیاسی رہنماؤں نے مختلف اوقات میں فوج کے غلط اقدامات اورریاست کی غلط پالیسیوں پر تنقیدکی ہے جوریکارڈپر موجود ہے،حتیٰ کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے تو دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اورپی ٹی وی پر حملہ کرایا، سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کرائیں ، سول نافرمانی کی تحریک چلائی اورسرعام جلسوں میں سرکاری بل نذرآتش کرکے ریاست سے کھلی بغاوت کی اور اپنی منفی سیاست سے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں لیکن آج تک عمران خان یا کسی بھی دیگرسیاسی رہنماکے خلاف ملک میں کہیں بھی اس طرح طوفان نہیں کھڑاکیاگیا، کسی کے خلاف کسی ایوان میں کوئی قراردادپیش نہیں کی گئی لیکن آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں اور مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنے پر قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ہر ایوان میں دباؤڈال کرمذمتی قراردادیں منظورکروائی جارہی ہیں، یہ سب کچھ اصولوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ کسی ’’ وش لسٹ ‘‘ کے تحت اور صرف اور صرف قائدتحریک الطاف حسین، ایم کیوایم اورمہاجروں کے ساتھ نفرت اورتعصب کی بنیادپر ہورہاہے۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ آج پاکستان کو ملکی وبین الاقوامی سطح پر سنگین چیلنجز درپیش ہیں، سفارتی سطح پر پاکستان کوتنہا کیاجارہاہے، سارک کے رکن ممالک کے انکارکے باعث کانفرنس منسوخ ہوگئی ہے، امریکہ میں پاکستان کودہشت گردی کی سرپرست ریاست قراردینے کی قراردادیں اوربل پیش ہورہے ہیں لیکن اس صورتحال پر توجہ دینے اوراس سے نمٹنے کیلئے عملی کوششیں کرنے کے بجائے ایم کیوایم اورمہاجروں کو کچلنے اور ان کے اتحادکوختم کرکے انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے منصوبوں پر کام کیا جارہاہے ۔کیا اس طرح کا عمل کرکے پاکستان سے محبت کاثبوت دیاجارہاہے؟انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو پاکستان کودولخت کرنے کے ذمہ دارہیں، جنہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بنادیا اورجو آج بین الاقوامی دنیامیں پاکستان کو تنہاکرنے کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف آج تک کوئی قراردادپیش کیوں نہیں کی گئی ؟انہوں نے کہا کہ ایسا لگتاہے کہ سیاسی مخالفین اورتمام مہاجردشمن عناصر ایم کیوایم کوکچلنے اور مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی دھن میں اندھے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نفرت، تعصب، جبر اور دباؤکے تحت کئے جانے والے یہ اقدامات محبتوں کو پروان چڑھانے کانہیں بلکہ نفرتوں میں اضافے کاسبب بن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہاجردشمن عناصر چاہے کیسے ہی ہتھکنڈے کیوں نہ اختیار کرلیں ، ایم کیوایم کو ختم کرنے ، اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے ،مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے اورایم کیوایم کے کارکنان وعوام کو قائدتحریک الطاف حسین سے الگ کرنے کے منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے ۔
*****
1/16/2021 8:54:41 AM
تمام کارکنوں اورعوام کونیاسال مبارک ہو۔ قائدتحریک الطاف حسین
...
01 Jan 2021
کارکنان وعوام کی سہولت کے لئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے
...
31 Dec 2020
ایم کیوایم کے کارکن تنویراحسن شہیدکے والد اور سابق حق پرست رکن سن
...
31 Dec 2020
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے مسیحی برادری کوکرسمس کی
...
24 Dec 2020
وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے متنازعہ نتائج کوجاری کرنے کا فیصل
...
24 Dec 2020
کینیڈا کے شہرٹورنٹومیں بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریم
...
21 Dec 2020
1971ء میں پاکستان کے ٹوٹنے اور مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بن جانے کی
...
16 Dec 2020
لفظ مہاجر ہماری شناخت ہے ،کوئی قیامت تک یہ شناخت نہیں مٹاسکتا۔الطاف ح
...
13 Dec 2020
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے پاکستان میں انسانی حقوق کی تیزی سے
...
10 Dec 2020
ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہد اکے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے عزیزآب
...
09 Dec 2020
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us