Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بعض اینکر پرسنز کی جانب سے ایم کیو ایم کی قیادت جنرل پرویز مشرف کو سونپنے کی بات انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔ایم کیو ایم
Posted on: 9/27/2016
کارکنان نے لازوال قربانیاں ایک قائد جناب الطاف حسین کی قیادت میں مہاجروں کے حقوق کے حصول کیلئے دی ہیں
الطاف حسین کل بھی کارکنان وعوام کے قائد تھے ،آج بھی قائد ہیں اور ہمیشہ وہی بانی و قائد رہیں گے۔ایم کیو ایم
اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پرکوئی فردسادے کاغذوں پر جعلی قائد تو ضرور بن سکتاہے لیکن لوگوں کے دلوں میں قائد نہیں بن سکتا
ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں محمد اشفاق، واسع جلیل، مصطفی عزیز آبادی اور قاسم علی رضا کا مشترکہ بیان
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ترین رہنماؤں محمد اشفاق، واسع جلیل، مصطفی عزیز آبادی اور قاسم علی رضا نے معروف اینکرپرسن نجم سیٹھی اور بعض دیگر اینکر پرسنز کے اس تجزیہ کوانتہائی مضحکہ خیزقراردیاہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف کو سونپ دی جائے گی ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہمیں یہ نہیں پتہ کہ ان تجزیات میں کتنی صداقت ہے مگر ہم یہ ضرور کہیں گے کہ اگر عقل وشعور سے عاری کچھ افراد جنرل پرویز مشرف کے ذہن میں یہ بات ڈال بھی رہے ہیں تووہ اس خیال کو فوراً نکال پھینکیں کہ وہ ایم کیو ایم سے خارج کئے گئے افراد کے چند گروپوں کو ملا کر اس کی قیادت کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو یہ نہ بھولیں کہ ایم کیو ایم کی تحریک گزشتہ اڑتیس برسوں سے جاری ہے اور حق پرستی کی اس جدوجہد کے دوران ہزاروں ساتھی شہید و زخمی اور معذور ہوچکے ہیں، ہزاروںآج بھی قید و بند و روپوشی کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ، سینکڑوں لاپتہ ہیں اور ہزاروں آج بھی جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ ان تمام کارکنان نے تمام تر قربانیاں صرف ایک قائد جناب الطاف حسین کی قیادت میں مہاجروں کے حقوق کے حصول کیلئے دی ہیں جو کل بھی ان کے قائد تھے ،آج بھی قائد ہیں اور ہمیشہ وہی بانی و قائد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے باضمیر اورخوددار رہنماؤں و کارکنان کی اکثریت نے اب تک اپنے حلف کا پاس رکھا ہوا ہے اورآج وہ خاموش رہ کریہ سارے ڈرامے اور تماشے دیکھ دیکھ کر اپنا خون جلانے اور صبر کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے ہیں مگر وقت آنے پر یہ ہزاروں کارکنان نتائج کی پرواہ کئے بغیر ماضی کی طرح قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پرکوئی بھی فرد سادے کاغذوں پر جعلی قائد تو ضرور بن سکتاہے لیکن لوگوں کی روحوں اور دلوں میں اسے قائد اور بانی کارتبہ کبھی نہیں مل سکتا کیونکہ عوام کے دلوں میں صرف اور صرف قائدتحریک الطاف حسین ہی بستے ہیں ۔
*****
7/15/2025 1:36:28 PM
بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے ب
...
11 Jul 2025
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔ شکریہ قاسم علی رضا
...
11 Jul 2025
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی علالت کے بارے میں رابطہ
...
11 Jul 2025
بانی وقائد جناب الطاف حسین کوشدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال م
...
10 Jul 2025
ایم کیوایم کینیڈاکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ذکی سید اورکاشف زیدی کو
...
09 Jul 2025
امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں س
...
09 Jul 2025
عمارت منہدم ہونے کے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحق
...
06 Jul 2025
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us