Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پاکستان، اسٹیبلشمنٹ بشمول جنر ل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر کے خلاف الفاظ استعمال کرنے پر خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگارہوں۔الطاف حسین
Posted on: 8/23/2016
اپنے ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل ،مسلسل گرفتاریوں اوران کی مشکلات اور بھوک ہڑتال پربیٹھے ساتھیوں کی
بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کاشکارتھا۔الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ بشمول جنر ل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبراورپاکستان کے خلاف جوالفاظ استعمال کئے اس پر میں نادم ہوں
میں ایک پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان کے عوام ، اسٹیبلشمنٹ، فوج، آئی ایس آئی،تمام ارباب اختیار اورحکمرانوں کویقین دلاتا
ہوں کہ آئندہ میری جانب سے ایسے الفاظ ہرگزاستعمال نہیں ہوں گے۔الطاف حسین
ارباب اختیارسے یہی درخواست ہے کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف کئے گئے اقدامات کو ختم کردیں،ایم کیوایم کوقومی دھارے
سے خدارا نہ کاٹیں اور ایم کیوایم کوملک کی سلامتی ،بقاء اورترقی وخوشحالی کے لئے کام کرنے دیں
پاکستان ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کربنایاتھا، میں اس کے خلاف کس طرح بات کرسکتاہوں۔الطاف حسین
خلوص دل کے ساتھ کہتاہوں کہ ایم کیوایم پاکستان کی دشمن نہیں ہے ، کچھ ملک دشمن عناصر نے فوج اورایم کیوایم میں دوریاں پیداکی ہیں
میڈیا کے ساتھ جوناخوشگوارواقعات پیش آئے اس پر میں میڈیا کے ایک ایک ساتھی سے بھی معافی کاطلبگارہوں
ایم کیوایم کے تمام گرفتارشدگان رہنماؤں اورکارکنوں کورہاکیاجائے اورانہیں سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی جائے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بشمول جنر ل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبراورپاکستان کے خلاف الفاظ استعمال کرنے پرندامت کااظہارکرتے ہوئے پاکستان کے عوام ، مسلح افواج، جنرل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر اور تمام ارباب اختیارسے خلوص دل کے ساتھ معذرت کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں الطاف حسین ولدنذیرحسین مرحوم اپنے ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل اورساتھیوں کی مسلسل گرفتاریوں اوران کی مشکلات دیکھ دیکھ کر شدیدذہنی تناؤکاشکارہوا بھوک ہڑتال پربیٹھے ساتھیوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے میراذہنی تناؤ آہستہ آہستہ بڑھتاگیا جس کی وجہ سے میں نے بھوک ہڑتالی کیمپ پر جمع ہونے والے ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف جوالفاظ استعمال کئے وہ انتہائی ذہنی دباؤکے نتیجے میں کہے گئے ۔اورمیں شدت جذبات سے مغلوب ہوکروہ الفاظ اداکر بیٹھا جومجھے ہرگز ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔میں واضح الفاظ میں کہتاہوں کہ میں نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بشمول جنر ل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبراورپاکستان کے خلاف جوالفاظ استعمال کئے اس پر میں نادم ہوں اورپاکستان کے عوام ، مسلح افواج، جنرل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبرسے خلوص دل کے ساتھ معافی کاطلبگارہوں اوران سے کہتا ہوں کہ میرے الفاظ کی سزا ایم کیوایم اوراس کے کارکنان کونہ دیں۔ میں ایک پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان کے عوام ، اسٹیبلشمنٹ، فوج، آئی ایس آئی ، تمام ارباب اختیار اورحکمرانوں کویقین دلاتاہوں کہ آئندہ میری جانب سے ایسے الفاظ ہرگزاستعمال نہیں ہوں گے۔میری تمام ارباب اختیارسے یہی درخواست ہے کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف کئے گئے اقدامات کوبرائے مہربانی ختم کردیں،ایم کیوایم کوقومی دھارے سے خدارا نہ کاٹیں اور اورایم کیوایم کوملک کی سلامتی ،بقاء اورترقی وخوشحالی کے لئے کام کرنے دیں ۔ میں یہ بھی بتاناچاہتاہوں کہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کربنایاتھا، میں اس کے خلاف کس طرح بات کرسکتاہوں۔میں خلوص دل کے ساتھ کہتاہوں کہ ایم کیوایم پاکستان کی دشمن نہیں ہے ، کچھ ملک دشمن عناصر نے فوج اورایم کیوایم میں دوریاں پیداکی ہیں۔پاکستان ہم سب کاہے اورہم ملکرہی ملک کوآگے لیکرجاسکتے ہیں۔
گزشتہ روز میڈیا کے ساتھ بھی جوناخوشگوارواقعات پیش آئے اس پر میں میڈیا کے ایک ایک ساتھی سے بھی معافی کاطلبگارہوں۔ میراتمام ارباب اختیارسے مطالبہ ہے کہ ایم کیوایم کے تمام گرفتارشدگان رہنماؤں اورکارکنوں کورہاکیاجائے اورانہیں سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی جائے ۔
*****
10/24/2025 2:55:19 PM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us