Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے گرفتار کارکن کاشف قادر کا وڈیو بیان سراسر مضحکہ خیز ہے۔ ترجمان ایم کیوایم


ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے گرفتار کارکن کاشف قادر کا وڈیو بیان سراسر مضحکہ خیز ہے۔ ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 8/22/2016
ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے گرفتار کارکن کاشف قادر کا وڈیو بیان سراسر مضحکہ خیز ہے۔ ترجمان ایم کیوایم
کاشف قادر سے سانحہ 12 مئی، سانحہ طاہر پلازہ اور قتل کے کئی واقعات میں ملوث ہونے کا جو اعتراف کرایا گیا ہے وہ سراسر جھوٹ اور انتہائی بھونڈا مذاق ہے۔ ترجما ن 
وڈیو بیان میں کیا گیا یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ 12 مئی 2007ء ، 2008ء کے طاہرپلازہ کے واقعہ اورقتل کے دیگر واقعات کی ہدایت ندیم نصرت نے دی تھیں۔ ترجمان 
ندیم نصرت تمام ترتنظیمی سرگرمیوں سے کئی سالوں سے لاتعلق تھے اور اپنے علاج کے سلسلے میں 2013ء تک امریکہ میں مقیم تھے ۔ ترجمان 
کاشف قادر کامضحکہ خیزوڈیوبیان صولت مرزا، ڈاکٹرعاصم، خالدشمیم اور منہاج قاضی جیسے ڈراموں کی نئی قسط ہے ترجمان ایم کیوایم
عوام ایسے ڈراموں کی حقیقت اورڈرامہ سازوں کے عزائم سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ترجمان ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 21 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹرکے گرفتار کارکن کاشف قادرکے میڈیاکوجاری کردہ وڈیوبیان کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسے ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ قراردیاہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ کاشف قادر کو 4 اگست کورینجرزنے گرفتارکیاتھااورگرفتاری کے بعدکئی روزتک تشددکانشانہ بنانے کے بعد ان کاوڈیوبیان شدید بوکھلاہٹ میں رات گئے میڈیا کوجاری کیاگیاہے اورمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس وڈیوبیان میں کاشف قادر سے سانحہ 12مئی ، سانحہ طاہرپلازہ اورقتل کے کئی واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرایا گیا ہے جو سراسر جھوٹ اورانتہائی بھونڈامذاق ہے۔ ترجما ن نے کہاکہ یہ خودساختہ اعترافی بیان کس قدر جھوٹا اور کتنا بڑا مذاق ہے اس کااس سے بڑااورکیاثبوت ہوگا کہ اس بیان میں یہ مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے 12مئی 2007ء ، 2008ء میں ہونے والے طاہرپلازہ کے واقعہ اورقتل کے دیگر واقعات کی ہدایت کنوینر ندیم نصرت نے دی تھیں جبکہ تمام کارکنوں اورعوام کویہ حقیقت اچھی طرح معلوم ہے کہ ندیم نصرت تمام ترتنظیمی سرگرمیوں سے کئی سالوں سے لاتعلق تھے اور اپنے علاج کے سلسلے میں 2013ء تک امریکہ میں مقیم تھے ۔ترجما ن نے کہاکہ تمام وکلاء اور آئینی وقانونی ماہرین مسلسل کہہ رہے ہیں کہ سرکاری حراست میں لئے گئے اس قسم کے وڈیوبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ یہ وڈیوبیان دراصل ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کا حصہ ہے جس کامقصد صرف ایم کیوایم کوبدنام کرنا ہے۔ترجمان نے کہاکہ کاشف قادر کایہ مضحکہ خیزوڈیوبیان صولت مرزا، ڈاکٹرعاصم، خالدشمیم اور منہاج قاضی جیسے وڈیو ڈراموں کی نئی قسط ہے اورعوام ایسے ڈراموں کی حقیقت اورڈرامہ سازوں کے عزائم سے اچھی طرح واقف ہیں۔

4/24/2024 11:13:14 AM