Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی پریس کلب کے باہر جاری ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی


کراچی پریس کلب کے باہر جاری ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی
 Posted on: 8/19/2016
کراچی پریس کلب کے باہر جاری ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی 
تادم مرگ بھوک ہڑتال مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف 17اگست بدھ کی شب 8بجے شروع کی گئی تھی 
رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، ذاکر قریشی ، ایم پی اے یوسف شاہوانی ، سی ای سی کے رکن رفیع اکبر ،ایم او سی کے ارکان اسد اللہ خان اور وسیم احمد ترکو جمعہ کی دوپہر 1بجے تک بھوک ہڑتال پر مسلسل بیٹھے ہوئے 42گھنٹے ہوچکے ہیں 
ایم این اے شیخ صلاح الدین ،ایم پی ایز سیف الدین خالد ، فیصل رفیق ، مرکزی رہنما سید اویس الحسن برنی ، ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور ذمہ داران شہزاد ، عامر مسعود ، جاوید اختر ، محمد رشید ، محمد امجد اور مخصوص نشست کے رکن سردار گرمکھ سنگھ کو 21گھنٹے گزراچکے ہیں 
تیسرے دن بھی مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد کا سلسلہ جاری رہا 
کراچی ۔۔۔ 19، اگست 2016ء 
مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی پریس کلب کے باہر ’’تادمِ مرگ بھوک ‘‘ ہڑتال کے تیسرے دن میں داخل ہوگئی ۔تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ایم کیوایم کے 6ذمہ داران و کارکنان مورخہ17اگست بروز بدھ کی شب 8بجے سے بیٹھے ہوئے ہیں جن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، ذاکر قریشی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن رفیع اکبر ، متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اسد اللہ خان اور وسیم احمد ترک شامل ہیں اور انہیں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر مسلسل بیٹھے ہوئے مورخہ 19اگست بروز جمعہ کی دوپہر1بجے تک 42گھنٹے ہوگئے ہیں جبکہ مورخہ18اگست بروز بدھ کی شام 4بجے مزید ایم کیوایم کے 10ذمہ داران و کارکنان بھوک ہڑٹال پر بیٹھ گئے تھے جن میں رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، ارکان سندھ اسمبلی سیف الدین خالد ، فیصل رفیق ، ایم کیوایم کے مرکزی رہنما سید اویس الحسن برنی ، ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور ذمہ داران شہزاد ، عامر مسعود ، جاوید اختر ، محمد رشید ، محمد امجد اورکے ایم سی کونسل برائے مخصوص نشست کے رکن سردار گرمکھ سنگھ شامل ہیں اور انہیں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے 19اگست بروز جمعہ کی دوپہر 01:00 بجے تک 21 گھنٹے گزر چکے ہیں ۔تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے دن بھی مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔
تصاویر

12/11/2016 1:58:41 AM