Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب کے باہر جاری ’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال‘‘ کے دوسرے دن مزید 10 افراد تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے


ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب کے باہر جاری ’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال‘‘ کے دوسرے دن مزید 10 افراد تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے
 Posted on: 8/18/2016
ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب کے باہر جاری ’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال‘‘ کے دوسرے دن مزید 10 افراد تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے
تادم مرگ بھوک ہڑتال مہاجروں کے سیاسی، معاشی، سماجی، تعلیمی، جسمانی قتل عام، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف کی جارہی ہے 
دوسرے دن بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والوں میں رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، ارکان سندھ اسمبلی سیف الدین خالد ، فیصل رفیق ، ایم کیوایم کے مرکزی رہنما سید اویس الحسن برنی ، ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور ذمہ داران شہزاد، عامر مسعود، جاوید اختر، محمد رشید، محمد امجد اور کے ایم سی کونسل برائے مخصوص نشست کے رکن سردار گرمکھ سنگھ شامل ہیں 
کراچی ۔۔۔18، اگست2016ء 
مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی پریس کلب کے باہر ’’تادمِ مرگ بھوک ‘‘ ہڑتال کے دوسرے دن 10مزید افراد تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے اس طرح تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والوں کی مجموعی تعداد 16ہوگئی ہے ۔ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کے مطابق تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کیلئے ہمارے پاس جو نام موصول ہوئے ہیں ان کی تعداد سینکڑوں سے بڑھ کر اب ہزاروں ہوگئی ہے اور ان ناموں کا رابطہ کمیٹی جائزہ لے رہی ہے ۔ دوسرے دن تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والوں میں رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، ارکان سندھ اسمبلی سیف الدین خالد ، فیصل رفیق ، ایم کیوایم کے مرکزی رہنما سید اویس الحسن برنی ، ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور ذمہ داران شہزاد ، عامر مسعود ، جاوید اختر ، محمد رشید ، محمد امجد اور کے ایم سی کونسل برائے مخصوص نشست کے رکن سردار گرمکھ سنگھ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ مورخہ17اگست 2016ء بدھ کی رات 8بجے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، ذاکر قریشی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن رفیع اکبر ، متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اسد اللہ خان اور وسیم احمد ترک تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں اور انہیں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر مسلسل بیٹھے ہوئے 20گھنٹے ہوچکے ہیں ۔ 
تصاویر

9/25/2016 5:30:13 PM