Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں16اور17ستمبرکی درمیانی شب ’’نائن زیرو‘‘پر کارکنان کا اجتماع


 Posted on: 9/17/2013
جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں16اور17ستمبرکی درمیانی شب ’’نائن زیرو‘‘پر کارکنان کا اجتماع
کراچی ۔۔۔17،ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں16اور17ستمبرکی درمیانی شب ایم کیوایم کے مرکزالعمروف’’نائن زیرو‘‘پر کارکنان کایادگار اجتماع منعقدہواجس میں جناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون،رابطہ کمیٹی کے ارکان،اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان، ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعدادجن میں بزرگ،نوجوانوں،خواتین ،بچوں اوربچیوں کی تعدادنمایاں تھی جناب الطاف حسین کو60 ویں سالگرہ کی مبارکباددینے کیلئے میں نائن زیرو پر جمع ہوئے۔نائن زیروپرجمع ہونیوالے کارکنان کے اجتماع سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کیاجناب الطاف حسین کاخطاب پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہوااس موقع پرہپی برتھ ڈے ہپی برتھ ڈے ،ہپی برتھ ڈے ۔۔۔ٹویو،تّوہماری پہچان ہے،توہماری جان ہے بجایاگیا۔بعدازاں ایم کیوایم کاترانہ’’ہم سب کے قائد،آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں۔۔۔ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں‘‘ بجایا گیا جس پرنائن زیروپر موجود تمام شرکاء نے ایک آوازہوکرگانے کاساتھ دیا اور جناب الطاف حسین سے تجدید عہدوفادوہراہا۔ جناب الطاف حسین کی 60سالگرہ کے موقع پرنائن زیرو کے بیرونی حصے کولال، ہرے اورسفید پھولوں اورہلکے نیلے رنگ کے اسپاٹ لائٹوں سے انتہائی خوبصورت اندازمیں سجایا گیاتھاجبکہ مکاچوک ،جناح گراؤنڈ،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ ،ایم پی اے ہاسٹل سمیت قرب وجوارکی عمارتوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں،جھالروں،ایم کیوایم کے پرچم اورسالگرہ کے حوالے سے تہنیتی پیغامات پرمشتمل بینرزسے سجایاگیاتھا،جوکارکنان کی توجہ مرکزبنا رہا۔ 16اور 17 ستمبرکی درمیانی شب ’’نائن زیرو‘‘ پر ہونیو الے کارکنان کے اجتماع میں حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف ونگز ، شعبہ جات ،سیکٹرزویونٹوں کے ذمہ داران،کارکنان وعوام کی جانب سے جناب الطاف حسین کیلئے مختلف اقسام کے سینکڑوں گلدستے پیش کیے گئے ۔اس موقع پرکارکنان جوانتہائی پرعزم وپرجوش دکھائی دے رہے تھے ان کی جانب سے وقفے وقفے سے جناب الطاف حسین اورایم کیو ایم کے حق میں نعرے لگائے جاتے رہے جن کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔



12/6/2016 4:21:56 AM