Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کا کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز


ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کا کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز
 Posted on: 8/17/2016
ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کا کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز 
بھوک ہڑتالی کے پہلے روز کیمپ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینرز، حق پرست اراکین اسمبلی، نومنتخب بلدیاتی نمائندگان، مختلف یوسیز اور ٹاؤنز کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں کی بڑی تعداد موجود 
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایم کیو ایم اور مہاجروں کے خلاف کئے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے
بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا لندن سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب 
کراچی ۔۔۔ 17، اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر مہاجروں کے سیاسی، معاشی، سماجی، جسمانی قتل عام، ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کے گھروں اور دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز۔ بھوک ہڑتال کا باقاعدہ آغاز تلاقت قرآن پاک سے کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے سامنے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، سید شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی، سی ای سی ذمہ داران، حق پرست اراکین اسمبلی، نومنتخب بلدیاتی نمائندگان، کراچی کے مختلف یوسیز اور ٹاؤنز کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدرد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ایم کیو ایم کے تمام لاپتہ کارکنان کو فوری بازیاب کیا جائے‘‘ ، ’’ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کرو ۔۔۔ بند کرو‘‘ ، ’’شکست حق کا مقدر تو ہو نہیں سکتی‘‘ ، ’’ہمارے قائد کے خطاب سے پابندی ہٹائی جائے‘‘ ، ’’ایم کیو ایم کی سماجی و سیاسی سرگرمیوں پر قدغن ۔۔۔ نامنظور ۔۔۔ نامنظور‘‘ ، ’’ایم کیو ایم کو کچلنے اور ختم کرنے سازش بند رکرو‘‘ اور دیگر نعرے درج تھے۔ بعد ازاں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ’’تادم مرگ بھوک ہڑتال‘‘ پر بیٹھے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ 

9/28/2016 5:13:49 PM