Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے طیب حسین حیدرآباد کے میئر اور سہیل مشہدی ڈپٹی میئر کے امیدوار ہوں گے


ایم کیوایم کی جانب سے طیب حسین حیدرآباد کے میئر اور سہیل مشہدی ڈپٹی میئر کے امیدوار ہوں گے
 Posted on: 8/14/2016
ایم کیوایم کی جانب سے طیب حسین حیدرآباد کے میئر اور سہیل مشہدی ڈپٹی میئر کے امیدوار ہوں گے
ایم کیوایم کی جانب سے میرپورخاص میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے فاروق جمیل درانی اور وائس چیئرمین کیلئے فرید احمد امیدوار ہوں گے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اعلان
قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی 
کراچی ۔۔۔ 14 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباداورمیرپورخاص کے لئے میئر، ڈپٹی میئر، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کے امیدواروں کے ناموں کوحتمی شکل دیدی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے طیب حسین حیدرآبادکے میئراورسہیل مشہدی ڈپٹی میئرکے امیدوارہوں گے ۔ جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے میرپورخاص میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے لئے فاروق جمیل درانی اوروائس چیئرمین کے لئے فرید احمدامیدوارہوں گے ۔ واضح رہے کہ طیب حسین حیدرآباد سے رکن قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اوراس وقت ایم کیوایم حیدرآبادکے فنانس سیکریٹری کے عہدے پرفائز ہیں جبکہ سہیل مشہدی کاشمارایم کیوایم کے سینئرکارکنوں میں ہوتاہے اوروہ حیدرآبادسے صوبائی اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیررہ چکے ہیں اوران دنوں ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے رکن ہیں۔ فاروق جمیل درانی ایم کیوایم میرپورخاص کے سینئرکارکن اوران دنوں میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن ہیں جبکہ فرید احمد میرپورخاص سے صوبائی اسمبلی کے رکن اورزونل انچارج رہ چکے ہیں اوران دنوں میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے تنظیمی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ دریں اثناء قائدتحریک الطاف حسین نے حیدرآباد اورمیرپورخاص کے میئر، ڈپٹی میئر، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کے امیدواروں کے ناموں کی توثیق کردی ہے ۔ 

12/9/2016 5:11:00 PM