Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شاہ فیصل ٹاؤن کے 4کارکنان اور ایک ہمدرد مورخہ 13اگست کی صبح کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہوگئے ہیں


ایم کیوایم شاہ فیصل ٹاؤن کے 4کارکنان اور ایک ہمدرد مورخہ 13اگست کی صبح کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہوگئے ہیں
 Posted on: 8/13/2016
ایم کیوایم شاہ فیصل ٹاؤن کے 4کارکنان اور ایک ہمدرد مورخہ 13اگست کی صبح کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہوگئے ہیں
خدشہہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کارکنان و ہمدرد کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیاہے 
 لاپتہ ہونے والوں میں ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن یوسی 11کے یوسی آرگنائزر کامران خانزادہ ، یوسی کی کمیٹی کے رکن کمال خانزادہ ،کارکنان حارث خانزادہ ، عمیر اور ہمدرد گڈو شامل ہیں 
شاہ فیصل ٹاؤن کے 4کارکنان اور ایک ہمدرد کے کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہونے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہارتشویش
کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کے سینکڑوں واقعات ہوچکے ہیں، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن کے کارکنان اور ہمدرد کی گمشدگی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
لاپتہ کارکنان اور ہمددرد کی بازیابی کیلئے ہر سطح پر فی الفور اور عملی اقدامات بروے کار لائے جائیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔13، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل ٹاؤن کے 4کارکنان اور ایک ہمدرد مورخہ 13اگست کی صبح کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہوگئے ہیں ، ایم کیوایم نے اس خدشہ کااظہار کیا ہے کہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جبکہ جس گاڑی میں کارکنان اور ہمدرد سوار تھے وہ گاڑی بھی ابھی تک نہیں ملی ہے ۔ لاپتہ ہونے والوں میں ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن یوسی 11کے یوسی آرگنائزر کامران خانزادہ ، یوسی کی کمیٹی کے رکن کمال خانزادہ ،کارکنان حارث خانزادہ ، عمیر اور ہمدرد گڈو شامل ہیں ۔ 
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 11کے 4کارکنان اور 1ہمدرد کے کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے راستہ سے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ کارکنان اور ہمدرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کے سینکڑوں واقعات ہوچکے ہیں اور اب بھی کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے اس صورتحال میں ہمیں خدشہ ہے کہ ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن کے کارکنان اور ہمدرد کی گمشدگی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ انہیں سرکاری حراست میں جبر وتشدد کا نشانہ بنا کر وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لاپتہ کارکنان اور ہمدرد کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے منتظر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن یوسی 11کے 4کارکنان اور ایک ہمدرد کے راستے سے لاپتہ ہوجانے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور لاپتہ کارکنان اور ہمددرد کی بازیابی کیلئے ہر سطح پر فی الفور اور عملی اقدامات بروے کار لائے جائیں ۔ 

10/1/2016 3:36:07 PM