Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مشہو ر و معروف ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس


مشہو ر و معروف ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 8/11/2016
مشہو ر و معروف ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس 
حنیف محمد مرحوم کی پاکستان اور دنیائے کرکٹ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جناب الطاف حسین 
حنیف محمد کو جناب الطاف حسین کازبردست خراج عقیدت ، سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمددی کااظہار 
لندن۔۔۔11، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مشہو ر و معروف ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حنیف محمد مرحوم کی پاکستان اور دنیائے کرکٹ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حنیف محمد مرحوم نے اپنی کارکردگی اور صلاحیتوں کا ہمیشہ لوہا منوایا اور کرکٹ میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ جناب الطاف حسین نے کرکٹ میں حنیف محمد مرحوم کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حنیف محمد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں کیا جاسکتا ۔ جناب الطاف حسین نے حنیف محمد مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارا ن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے

12/6/2016 1:55:28 PM