Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں ہولناک دھماکہ بہت بڑاسانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت


کوئٹہ میں ہولناک دھماکہ بہت بڑاسانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت
 Posted on: 8/8/2016 1
کوئٹہ میں ہولناک دھماکہ بہت بڑاسانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم
دہشت گردی کے واقعہ میں وکلاء اورصحافیوں سمیت درجنوں معصوم وبے گناہ افرادکے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکرتے ہیں۔ ندیم نصرت
بلوچستان بارکے صدربلال کانسی کے قتل کی بھی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔ ندیم نصرت

لندن ۔۔۔ 8 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے واقعہ میں وکلاء اورصحافیوں سمیت درجنوں معصوم وبے گناہ افرادکے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پہلے بلوچستان بارکے صدربلال کانسی کابہیمانہ قتل اوراس کے بعد اسپتال میں بڑا دھماکہ کرکے جس طرح دھماکہ کرکے معصوم وبے گناہ افرادکے خون سے ہولی کھیلی گئی ہے وہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکلاء ، صحافیوں اوردیگر افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورزخمیوں کوجلد صحتیابی عطاکرے۔ ندیم نصرت نے بلوچستان بارکے صدربلال کانسی کے قتل کی بھی شدیدمذمت کی اوران کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیااورمطالبہ کیاکہ قاتلوں کو گرفتارکیاجائے ۔ 

12/9/2016 11:24:01 AM