Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وحید شیخ کی شہادت طبعی موت نہیں بلکہ سرکاری حراست میں ایک کھلا قتل ہے۔ الطاف حسین


وحید شیخ کی شہادت طبعی موت نہیں بلکہ سرکاری حراست میں ایک کھلا قتل ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/7/2016 1
وحید شیخ کی شہادت طبعی موت نہیں بلکہ سرکاری حراست میں ایک کھلا قتل ہے۔ الطاف حسین
وحید شیخ کی شہادت ریاستی آپریشن کے نام پر مہاجروں کے جاری قتل کا تسلسل ہے۔ الطاف حسین
پولیس، رینجرز اور جیل انتظامیہ کے خلاف وحید شیخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ الطاف حسین
وحید شیخ شہید کے اہل خانہ سے قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔ 7 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن کے اسیرکارکن وحیدشیخ کی شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سرکاری حراست میں وحیدشیخ کی وفات کھلاقتل ہے کیونکہ گرفتاری کے رینجرز نے سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی روز کے بعد پہلے پولیس کے حوالے کیا گیا اور پھر کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔ جہاں وحیدشیخ کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا گیا، ان کی حالت خراب ہوئی، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے آئی جی جیل خانہ جات اورسینٹر ل جیل کے حکام سے کئی باردرخواست کی کہ وحید شیخ کوفوری طورپر اسپتال منتقل کرکے ان کا علاج کرایا جائے لیکن جیل حکام نے وحیدشیخ کواسپتال منتقل نہیں کیا۔ جب وحید شیخ کی حالت نازک ہوگئی تو انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں بھی ان کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی گئی بلکہ نازک حالت میں بھی دوبارہ جیل منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان تمام حالات کے نتیجے میں آج وحیدشیخ شہیدہوگئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وحید شیخ کی شہادت طبعی موت نہیں بلکہ ایک کھلا قتل ہے جوریاستی آپریشن کے نام پر مہاجروں کے جاری قتل کاتسلسل ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ وحیدشیخ کو گرفتار کرنے والی رینجرز، پولیس اورجیل انتظامیہ کے خلاف وحید شیخ کے قتل کامقدمہ درج کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے وحید شیخ شہید کے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وحیدشیخ شہید کوجنت الفردوس میں شہادت کا درجہ عطافرمائے ، تمام سوگواروں کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطاکرے اوروحیدشیخ کی شہادت کے تمام ذمہ دار اہلکاروں کواپنے عذاب سے دوچار کرے۔ 

9/28/2016 1:52:32 AM