Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزاورپولیس نے گزشتہ چار روز کے دوران ایم کیوایم کے 12 کارکنان وذ مہ داران کوگرفتارکرلیا


رینجرزاورپولیس نے گزشتہ چار روز کے دوران ایم کیوایم کے 12 کارکنان وذ مہ داران کوگرفتارکرلیا
 Posted on: 8/5/2016 1
رینجرزاورپولیس نے گزشتہ چار روز کے دوران ایم کیوایم کے 12 کارکنان وذ مہ داران کوگرفتارکرلیا 
صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم کے سات کارکنوں گر فتارکیاگیا
گرفتاریاں ملیر، لیاقت آباد، کورنگی،لانڈھی، بلدیہ ٹاؤن اورپاک کالونی سے کی گئیں
رینجرزنے ملیرکے علاقے نصرت کالونی کامحاصرہ کرکے ایم کیوایم کے چارکارکنوں کو گھروں سے گرفتارکیا
گرفتارشدگان میں یوسی 12کے فائنانس سیکریٹری غلام سرور، عبدالقیوم، عبدالنعیم اورجنیدقریشی شامل ہیں
عبدالقیوم اور عبدالنعیم دونوں بھائی ہیں جن کے ایک اوربھائی فہیم اجمیری پہلے ہی اسیرہیں
لیاقت آباد سے کارکن احتشام احمدکو انکی باربی کیو شاپ سے گرفتارکیاگیا۔ احتشام احمدکے بھائی تنویراحمد پہلے ہی اسیرہیں
رینجرزاورپولیس نے لانڈھی سے 2، پاک کالونی سے 2 اوربلدیہ ٹاؤن اورکورنگی سے ایک ایک کارکن کوگرفتارکیا
حیدرآبادسے ایم کیوایم کے سابق سیکٹرممبر رضا کو مارکیٹ ٹاورکے علاقے سے گرفتارکرلیاگیا
کراچی ۔۔۔ 5 اگست 2016ء
ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں گزشتہ چار روز کے دوران رینجرزاورپولیس نے ایم کیوایم کے 12 کارکنان وذ مہ داران کوگرفتارکرلیا جن میں سے سات کارکنوں صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گر فتارکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج شام حیدرآبادسے ایم کیوایم کے سابق سیکٹرممبر رضا کو مارکیٹ ٹاورکے علاقے سے گرفتارکرلیاگیا۔ جمعرات کی شب رینجرز نے ملیرکے علاقے نصرت کالونی کامحاصرہ کیااورایم کیوایم کے چارکارکنوں کو گھروں پرچھاپے مارکرگرفتارکرلیا۔گرفتارشدگان میں یوسی 12کے فائنانس سیکریٹری غلام سرور، عبدالقیوم، عبدالنعیم اورجنیدقریشی شامل ہیں۔ عبدالقیوم اور عبدالنعیم دونوں بھائی ہیں جن کے ایک اوربھائی فہیم اجمیری پہلے ہی اسیرہیں۔علاوہ ازیں رینجرزنے لیاقت آبادیونٹ 165کے کارکن احتشام احمدکوکریم آبادمیں ان کی باربی کیو شاپ سے گرفتارکرلیا۔ احتشام احمدایم کیوایم کے ایک اورکارکن تنویراحمدکے بھائی ہیں جوپہلے ہی اسیرہیں۔ رینجرزاورپولیس نے کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن مرزااظہربیگ کوبھی آج علی الصبح ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔ پولیس اوررینجرزنے جمعرات کوعلی الصبح بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد کی یوسی 30کے کارکن راؤ شرا فت عدیل کوگرفتارکرلیاْ۔ بدھ 3 اگست کو پولیس اوررینجرزنے لانڈھی یوسی 6کے کارکن کے پی محمدبشیر اوریوسی 4کے کارکن ماجدعلی خان کوگرفتارکرلیاجبکہ رینجرزنے منگل 2 اگست کوپاک کالونی سے یوسی 5 کے کارکنوں عمردرازخان اورمحمدکلیم خان کوگرفتارکرلیا۔ اس طرح گزشتہ چار روز کے دوران رینجرزاورپولیس ایم کیوایم کے 12 کارکنان وذ مہ داران کوگرفتارکرچکی ہیں جن میں سے سات کارکنوں صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گر فتارکیاگیا۔

12/10/2016 10:13:43 PM