Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی ممتاز اداکارہ اور ہدایت کارہ محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس


فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی ممتاز اداکارہ اور ہدایت کارہ محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 8/5/2016 1
فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی ممتاز اداکارہ اور ہدایت کارہ محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس 
محترمہ شمیم آراء مرحومہ نے بحیثیت ایک خاتون فلم انڈسٹری میں اداکارہ اور ہدایت کار کے طورپر کام کیا اور کئی فلمیں تخلیق کیں ، جناب الطاف حسین 
مرحومہ کی فلم انڈسٹری میں خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جو ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، جناب الطاف حسین 
محترمہ شمیم آراء مہ کے تمام سوگوار لواحقین سے جناب الطاف حسین کادلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
لندن۔۔۔5، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن میں فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی ممتاز اداکارہ اور ہدایت کار محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ شمیم آراء مرحومہ نے بحیثیت ایک خاتون فلم انڈسٹری میں اداکارہ اور ہدایت کار کے طورپر کام کیا اور کئی فلمیں تخلیق کیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ شمیم آراء مرحومہ کی فلم انڈسٹری میں خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جو ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری اور اس سے وابستہ تمام افراد کیلئے محترمہ شمیم آراء کے انتقال کی خبر دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔ جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ 

12/8/2016 2:02:18 PM