Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لائنزایریا میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس میں قائم حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کے دفتر پر حقیقی دہشت گردوں کے حملے، آفس میں توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت


لائنزایریا میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس میں قائم حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کے دفتر پر حقیقی دہشت گردوں کے حملے، آفس میں توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت
 Posted on: 8/2/2016 1
لائنزایریا میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس میں قائم حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کے دفتر پر حقیقی دہشت گردوں کے حملے، آفس میں توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت 
حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے لائنزایریا ٹاؤن آفس میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی کے دفتر پر حملے کے دوران توڑپھوڑ اور ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیا جائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔۔2؍اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لائنزایریامیں واقع ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس میں قائم حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کے دفترپرحقیقی دہشت گردوں کی جانب سے حملے اورآفس میں توڑ پھوڑاورہوائی فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے لائنزایریاٹاؤن آفس میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی کے دفترپرحملے کے دوران توڑپھوڑاورہوائی فائرنگ کانوٹس لیا جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لائنزایریاسمیت شہرکے مختلف علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں اوران دہشت گردوں کی جانب سے رینجرزاورپولیس کی موجودگی میں سرعام ایم کیوایم کے دفاتر،کارکنان اورکارکنان کے گھروں پر حملوں کاسلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس اوررینجرزخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ منگل کی شب بھی حقیقی دہشت گردوں نے لائنزایریامیں واقع ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس میں قائم حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کے دفترپرحقیقی دہشت گردوں نے حملہ کیا اور دفترمیں توڑپھوڑکی اورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے جس کے باعث علاقے میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اتنی شدید کی گئی کہ ٹاؤن آفس میں اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والی خواتین محسور ہوکر رہ گئیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کے دفتر پر حقیقی دہشت گردوں کے مسلح حملے ،توڑپھوڑ اورعلاقے میں ہوائی فائرنگ کانوٹس لیاجائے اورحق پرست کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

12/11/2016 5:58:34 AM