Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کو صرف کراچی کیلئے اختیارات دینا کھلی کراچی دشمنی ہے۔ ندیم نصرت


حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کو صرف کراچی کیلئے اختیارات دینا کھلی کراچی دشمنی ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 8/1/2016 1
حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کو صرف کراچی کیلئے اختیارات دینا کھلی کراچی دشمنی ہے۔ ندیم نصرت
رینجرز پر حملے، بموں کے دھماکے، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان اور جرائم کے واقعات کیا اندرون سندھ میں نہیں ہورہے ہیں؟
رینجرز کو کارروائی کا اختیار پورے سندھ کیلئے کیوں نہیں دیا جارہا ہے؟ رینجرز کو کارروائی کا اختیار صرف کراچی کیلئے کیوں دیا گیا ہے؟
حکومت سندھ کے فیصلے اس کی روایتی کراچی دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ندیم نصرت
حکومت سندھ اسی پالیسی پر گامزن ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن جاری رکھا جائے اور کراچی کے علاقوں اور کراچی کے شہریوں کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جائے۔ ندیم نصرت 
حکومت سندھ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ کراچی سندھ کا حصہ نہیں ہے۔ ندیم نصرت
اگر حکومت سندھ رینجرز سے کام لینا چاہتی ہے تو پورے سندھ میں لیا جائے ورنہ صرف کراچی میں کارروائی کا اختیار سراسر زیادتی ہے اور کراچی کے شہری اس کھلی زیادتی کو قبول نہیں کریں گے۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ یکم اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے حکومت سندھ کی جانب سے رینجرزکوصرف کراچی کیلئے اختیارات دینے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے کھلی کراچی دشمنی قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اگرحکومت سندھ واقعی قیام امن اوردہشت گردی کاخاتمہ چاہتی ہے اوراس مقصد کیلئے رینجرزسے ہی کارروائی کرواناچاہتی ہے توپھررینجرزپرحملے ، بموں کے دھماکے،دہشت گردی ،اغوا برائے تاوان اورجرائم کے واقعات کیااندرون سندھ میں نہیں ہورہے ہیں؟ پھررینجرز کو کارروائی کا اختیار پورے سندھ کیلئے کیوں نہیں دیا جارہا ہے ؟ رینجرزکوکارروائی کااختیارصرف کراچی کیلئے کیوں دیاگیاہے؟ کیا حکومت سندھ کا یہ فیصلہ کھلی کراچی دشمنی نہیں؟ ندیم نصرت نے کہا کہ حکومت سندھ کے فیصلے اس کی روایتی کراچی دشمن پالیسیوں کامنہ بولتاثبوت ہیں اور آج بھی وہ اپنی اسی پالیسی پر گامزن ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن جاری رکھاجائے ، کراچی والوں کوکچلاجائے اورکراچی کے علاقوں اورکراچی کے شہریوں کو ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجائے ۔اپنے اس فیصلے کے ذریعے حکومت سندھ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیاکویہ پیغام دے رہی ہے کہ کراچی سندھ کاحصہ نہیں ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اگرحکومت سندھ رینجرزسے کام لیناچاہتی ہے توپورے سندھ میں لیا جائے ورنہ صرف کراچی میں کارروائی کااختیارسراسرزیادتی ہے اورکراچی کے شہری اس کھلی زیادتی کوقبول نہیں کریں گے۔

4/20/2024 4:00:00 AM