رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کی والدہ کی علالت پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش
کارکنان اور عوام قمرمنصور کی والدہ کی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔ قائد تحریک کی اپیل
لندن ۔۔۔ 30 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکی والدہ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کوصحت کاملہ عطا فرمائے اوران کی عمردراز فرمائے۔ جناب الطاف حسین نے کارکنان اورعوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قمرمنصورکی والدہ کی صحتیابی کے لئے دعاکریں۔