Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں اسلحہ کی تلاشی کے نام پر گھرگھر چھاپے مارنے والی پولیس اور رینجرز کو لاہور میں جدید و خودکار اسلحہ لیکرگھومنے والے اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عسکری ونگ کیوں نظر نہیں آتے؟ رابطہ کمیٹی


کراچی میں اسلحہ کی تلاشی کے نام پر گھرگھر چھاپے مارنے والی پولیس اور رینجرز کو لاہور میں جدید و خودکار اسلحہ لیکرگھومنے والے اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عسکری ونگ کیوں نظر نہیں آتے؟ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/28/2016
کراچی میں اسلحہ کی تلاشی کے نام پر گھرگھر چھاپے مارنے والی پولیس اور رینجرز کو لاہور میں جدید و خودکار اسلحہ لیکرگھومنے والے اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عسکری ونگ کیوں نظر نہیں آتے؟ رابطہ کمیٹی
کراچی کی طرح لاہور اور پورے ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کی بات کیوں نہیں کی جاتی؟ رابطہ کمیٹی
کراچی میں عسکری ونگ کا الزام لگانے والوں کو لاہور میں یہ عسکری ونگ کیوں نظر نہیں آتے؟ رابطہ کمیٹی
آخر لاہور کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی بات کیوں نہیں کی جاتی؟ رابطہ کمیٹی
کیا لاہور کے یہ مسلح لشکر ہر قسم کے قانون سے آزاد ہیں؟ یا اسلئے کہ انہیں سیاسی سرپرستی حاصل ہے؟ رابطہ کمیٹی
اگر ملک کا ایک شہر یا ایک خطہ قانون سے بالاتر سمجھا جائے گا تو ملک کے باقی حصوں کے عوام میں امتیازی سلوک کا احساس مزید شدت اختیار کرے گا۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 28 جولائی 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں مسلح عسکری ونگ کے دہشت گردوں کی جانب سے لاہورکی سڑکوں پر کھلے عام جدید وخطرناک اسلحہ کی نمائش اور شہریوں کوہراساں کرنے کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز پر کئی روزسے اپنی خبروں میں یہ فلم رپورٹس نشرکررہے ہیں کہ لاہورمیں ایک عسکری ونگ کے مسلح افراد شہرکی سڑکوں پر جدید وخودکار ہتھیاروں سے مسلح ہوکر گھومتے ہیں، شدید فائرنگ کرتے ہیں، شہریوں کوہراساں کرتے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے اسلئے کہ اس خطر ناک عسکری ونگ کو سیاسی کی سرپرستی حاصل ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کواسلحہ سے پاک کرنے کے اعلانات کرنے والوں، کراچی میں اسلحہ کی تلاشی کے نام پر گھرگھرچھاپے مارنے والوں، مکانوں، دفتروں، پارکوں ، میدانوں اورعلاقوں کوکھودنے والی پولیس اوررینجرز کو لاہور میں جدید وخودکاراسلحہ لیکرگھومنے والے اورشہریوں کودہشت گردی کا نشانہ بنانے والے یہ مسلح لشکر، یہ عسکری ونگ کیوں نظرنہیں آتے؟ کراچی کی طرح لاہوراورپورے ملک کواسلحہ سے پاک کرنے کی بات کیوں نہیں کی جاتی ؟ کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت کراچی میں عسکری ونگ کا الزام لگانے والوں کولاہورمیں یہ عسکری ونگ کیوں نظرنہیں آتے؟آخرلاہورکیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمدکی بات کیوں نہیں کی جاتی ؟ کیا لاہورکے یہ مسلح لشکر ہرقسم کے قانون سے آزاد ہیں؟ یا اسلئے کہ انہیں سیاسی سرپرستی حاصل ہے رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرایک ہی ملک کے جغرافیہ میں قانون کا اطلاق ملک کے باقی حصوں میں ہوگااورملک کاایک شہریاایک خطہ قانون سے بالاترسمجھاجائے گااور قانون کایہ دوہرامعیاررہے گا تو اس سے ملک کے باقی حصوں کے عوام میں امتیازی سلوک کااحساس مزیدشدت اختیارکرے گا جو پہلے ہی بہت بڑھ چکا ہے۔ 

4/23/2024 7:31:12 PM