Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کا 19 واں یوم تاسیس تحریکی جوش و خروش سے منایا گیا


متحدہ قومی موومنٹ کا 19 واں یوم تاسیس تحریکی جوش و خروش سے منایا گیا
 Posted on: 7/26/2016
متحدہ قومی موومنٹ کا 19 واں یوم تاسیس تحریکی جوش و خروش سے منایا گیا
19 ویں یوم تاسیس کا کیک ایم کیو ایم کے شہداء، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کے ہاتھوں سے کٹوایا گیا
27، جولائی کو مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرکے ملک کے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کے مظلوم و محکوم عوام کی عملی جدوجہد میں تبدیل کردیا گیا، کنور نوید جمیل
یہ اعزاز صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو حاصل ہے کہ 1984ء کو ایم کیو ایم کے قیام کے بعد سے کوئی تنظیمی یا سیاسی عہدہ نہیں لیا اور نہ ہی اپنے کسی رشتہ دار کو کبھی کوئی سیاسی یا تنظیمی عہدہ دیا، عارف خان ایڈوکیٹ
کراچی ۔۔۔ 26، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کا 19 واں یوم تاسیس آج پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد کے احاطے میں ایک سادہ تقریب منعقدکی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز عامر خان اور کنور نوید جمیل، اراکین رابطہ کمیٹی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، حق پرست اراکین اسمبلی، نومنتخب بلدیاتی نمائندوں، ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان، ایم کیو ایم کے شہداء، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد شرکت کی ۔ یومِ تاسیس کی تقریب میں موجود شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہوئے تجدید عہد وفا کا ترانہ گایا اور جناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے 19 ویں یوم تاسیس کا کیک ایم کیو ایم کے شہداء، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے کاٹا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی، درازیٗ عمر، تحریک کی کامیابی، سازشوں کے خاتمے، اسیروں کی رہائی، لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی اورشہداء کے بلندئ درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ 27، جولائی وہ تاریخ ساز دن جب قائد تحریک الطاف حسین کے نظریئے کووسعت دی گئی اور نظرئیے کی بنیاد پرقائم مہاجروں کی عملی جدوجہد کی یہ تحریک مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرکے ملک کے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کے مظلوم و محکوم عوام کی عملی جدوجہد میں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک عام سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک ایسی تحریک ہے جس نے پاکستان میں نظام کی تبدیلی اور متوسطہ طبقے کی حکمرانی کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی میں مرتبہ متوسط طبقے کے باصلاحیت نوجوانوں کو اعلیٰ ایوانوں میں منتخب کروا کربھیجا۔خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مین تبدیلی کے بعد آج ایم کیوا یم میں سندھی، بلوچی، پنجابی اور پشتون عوام بلکہ تمام برادریوں اورمذاہبی اکائیوں کے لوگ شامل ہیں اور ایم کیو ایم کی عملی جدوجہد کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اعزاز صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو حاصل ہے کہ 1984ء کو ایم کیو ایم کے قیام کے بعد سے کوئی تنظیمی یا سیاسی عہدہ نہیں لیا اور نہ ہی اپنے کسی رشتہ دار کو کبھی کوئی سیاسی یا تنظیمی عہدہ دیا۔ 





تصاویر

4/25/2024 6:39:41 AM