Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علامہ علی کرار نقوی کی سربراہی میں شیعہ علمائے کرام کے نمائندہ وفد کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات


علامہ علی کرار نقوی کی سربراہی میں شیعہ علمائے کرام کے نمائندہ وفد کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
 Posted on: 7/26/2016
علامہ علی کرار نقوی کی سربراہی میں شیعہ علمائے کرام کے نمائندہ وفد کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات 
نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور رکن اسمبلی رؤف صدیقی کی بلاجواز گرفتاری اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی مذمت 
شہرکی انتہائی خراب صورتحال میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور وسائل سے محروم رکھنا شہریوں پر ظلم ہے ، علمائے کرام 
میئر اور ڈپٹی کے انتخابات جلد کرائے جائیں اوربلدیاتی نظام مکمل کرکے اختیارات منتخب نمائندوں کو تفویض کئے جائیں ، علمائے کرام 
کراچی ۔۔۔26، جولائی 2016ء 
شیعہ علمائے کرام پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے علامہ علی کرار نقوی کی سربراہی میں گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشد حسن ، رکن الدین ، ساتھی اسحاق ، اکرم راجپوت اور سید اشرف نور سے ملاقات کی اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کی بلاجواز گرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی شد ید مذمت کی ۔ علمائے کرام کے وفد میں علامہ سید فیاض حسین رضوی ، علامہ سید اطہر حسین جعفری ،علامہ شبیر احمد ، مولانا سید عباس جعفری مشہدی ، علامہ سجاد بشیر رضوی ، علامہ سید نسیم زیدی اور مولانا سید علی عباس رضوی بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں علمائے کرام نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں ، پانی بجلی اور دیگر بنیادی مسائل میں عوام گھیرے ہوئے اور اس کے باوجود اب تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور وسائل سے محروم رکھنا شہریوں پر سراسر ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ میئر ، ڈپٹی میئر کے الیکشن کرانے اور بلدیاتی مراحل جمہوری انداز میں مکمل کرنے کے بجائے اس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا عمل عوامی مسائل اور مشکلات میں اضافے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی بلاجواز گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات کا اندراج بھی بلدیاتی نظام کے مراحل کی تکمیل کی راہ میں سازش ہے جو ناکام ہوگی ۔ علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ میئر ، ڈپٹی کے انتخابات جلد کرائے جائیں اوربلدیاتی نظام مکمل کرکے اختیارات منتخب نمائندوں کو تفویض کئے جائیں ۔ علمائے کرام نے رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر شعیب بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ اس موقع پر علمائے کرام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ 

4/16/2024 12:47:26 PM