Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان مسلم لیگ (ق )خیبرپختونخواہ کے صدر محمد انتخاب خان چمکنی کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات


پاکستان مسلم لیگ (ق )خیبرپختونخواہ کے صدر محمد انتخاب خان چمکنی کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات
 Posted on: 7/25/2016
پاکستان مسلم لیگ (ق )خیبرپختونخواہ کے صدر محمد انتخاب خان چمکنی کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی جدوجہد کو پاکستان کے استحکام اور سا لمیت سے وابستہ کررکھا ہے ، عامر خان کی محمد انتخاب خان چمکنی سے گفتگو 
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا 
کراچی ۔۔۔25، جولائی 2016ء 
پاکستان مسلم لیگ (ق ) خیبرپختونخواہ کے صدر محمد انتخاب خان چمکنی نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی جدوجہد کو پاکستان کے استحکام اور سا لمیت سے وابستہ کررکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم اپنے ساتھ کھلی ریاستی ناانصافیوں ، ظلم و زیادتیوں کے باوجود اآئینی ، قانونی ، سیاسی ، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف جس قسم کے حالات پیدا کئے گئے ہیں ان کا مقصد پوری مہاجر قوم کو نشانہ بنانا ہے اور انہیں اپنے جائز حقوق کی جدوجہد سے باز رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کے استحکام اور سا لمیت کے ساتھ ساتھ اپنے جائز حقوق کی جدوجہد جاری رکھی رکھے گی اور اس سے کسی قسم پر دستبردار نہیں ہوگی ۔ ملاقات میں محمد انتخاب خان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خیریت بھی دریافت کی اور ان کی صحت و تندرستی ، درازی عمر کیلئے دعا کی ۔ 

4/26/2024 11:59:23 AM