Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریکوں کی بنیاد مضبوط نظریہ پر ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ تحریکوں میں شامل افراد ہمیشہ تحریک کے نظریے اور نظریے کے خالق سے وفادار ہوتے ہیں، کنونیر، ندیم نصرت


تحریکوں کی بنیاد مضبوط نظریہ پر ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ تحریکوں میں شامل افراد ہمیشہ تحریک کے نظریے اور نظریے کے خالق سے وفادار ہوتے ہیں، کنونیر، ندیم نصرت
 Posted on: 7/24/2016
تحریکوں کی بنیاد مضبوط نظریہ پر ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ تحریکوں میں شامل افراد ہمیشہ تحریک کے نظریے اور نظریے کے خالق سے وفادار ہوتے ہیں، کنونیر، ندیم نصرت
آج ایک بار پھر پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو انہی کے ریاستی ادارے بلاجواز گرفتار کرکے کبھی جبری گمشدہ تو کبھی ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں، کنونیر، ندیم نصرت
جن لوگوں نے تحریک اور نظریہ کی بقاء کیلئے اپنی جانیں تک قربان کردی ہم ان کی ان قربانیوں کے امین ہیں اور آج کے دن تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، سینٹرل آرگنائزر، متین یوسف
ایم کیو ایم امریکہ کے تحت وائٹ ہاؤس کے سامنے کیا جانے والا مظاہرہ ایک تاریخی مظاہرہ ہوگا، سینٹرل آرگنائزر، متین یوسف
ایم کیوا یم امریکہ کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ 20 سالانہ کنونشن کی افتتاحی اجلاس کے شرکاء سے خطاب
وہائٹ ہاؤس کے سامنے کئے جانے والے تاریخی مظاہرے میں شرکت کیلئے کارکنوں و عوام کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری 
ایم کیو ایم امریکہ کے تحت 20 ویں سالانہ کنونشن کے موقع پر خصوصی سالانہ مجلہ کا اجراء ، کنونیر ندیم نصرت کی شاباش
کنونشن میں ایم کیو ایم کے کنونیر ندیم نصرت، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف زونز، چیپٹرز، شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت 
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔ 23، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا ۲۰ واں سالانہ کنونشن امریکہ کے دارالخلافہ واشنگٹن میں شروع ہوگیا ہے۔ امریکہ بھر سے کارکنان کے قافلے کنونشن میں شرکت کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ چکے ہیں جبکہ وہائٹ ہاؤس کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں شرکت کیلئے کارکنوں و عوام کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ کنونشن کے پہلے روز دو اجلاسوں کا انعقاد ہوا۔ کنونشن کے پہلے اجلاس میں کنونشن دوسرے روز وائٹ ہاؤس کے سامنے کئے جانے والے پرامن مظاہرے کے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، زونل انچارجز، چیپٹرز انچارجز، شعبہ جاتی انچارجز اور دیگر ذمہ داران کا عوام سے تفصیلی تعارف کرایا۔ کنونشن کے دوسرے اجلاس میں 20ویں سالانہ کونشن کے موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے تحت خصوصی سالانہ مجلہ کا اجراء کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیوا یم امریکہ کے ذمہ داران و کارکنان کو 20 سالانہ کنونشن کے 
شاندار انعقاد اور عصر حاضر سے مطابقت رکھتی تحریکی لٹریچر پر مبنی مجلہ کے اجراء پر زبردست شاباش دی۔ ایم کیو ایم امریکہ کے 20 ویں سالانہ کنونشن میں ایم کیو ایم کے کنونیر ندیم نصرت، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین محفوظ حیدری، کامران حیدر، شمیم صدیقی، جنید فہمی، گل محمد، ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف زونز، چیپٹرز، شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایم کیوا یم امریکہ کے 20 ویں سالانہ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنونیر ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیوا یم ناصرف ایک سیاسی جماعت ہے بلکہ اپنے میں ایک تحریک ہے اور تحریکوں کی بنیاد مضبوط نظریہ پر ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ تحریکوں میں شامل افراد ہمیشہ تحریک کے نظریے اور نظریے کے خالق سے وفادار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو انہی کے ریاستی ادارے بلاجواز گرفتا کرکے کبھی جبری گمشدہ تو کبھی ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم نے مہاجروں پر کئے جانے والے مظالم کے خلاف ہر دروازہ کھٹکٹایا لیکن ہماری کہی نہیں سی گئی۔ کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے جتنی قربانیاں دی ہیں کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تحریک اور نظریہ کی بقاء کیلئے اپنی جانیں تک قربان کردی ہم ان کی ان قربانیوں کے امین ہیں اور آج کے دن تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم امریکہ کے تحت وائٹ ہاؤس کے سامنے کیا جانے والا مظاہرہ ایک تاریخی مظاہرہ ہوگا۔ 

4/23/2024 7:48:53 PM