قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے والد خواجہ نور الحسن کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
مرحوم کی نمازجنازہ پیر کو بعدنماز ظہر بفرزون میں واقع محمودیہ مسجد میں ادا کی جائے گی
کراچی ۔۔۔24، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے والدخواجہ نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
دریں اثناء خواجہ اظہارا لحسن کے والد خواجہ نور الحسن مرحوم کی نمازجنازہ کل 25جولائی 2016ء بروز پیر بعد نمازظہر بفرزون میں واقع محمودیہ مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ مرحوم کی تدفین شادمان میں واقع محمد شاہ کے قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی ۔