Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قائدتحریک الطاف حسین رواں سال اکتوبرمیں امریکہ کا دورہ کریں گے ،متین یوسف
Posted on: 7/23/2016
قائدتحریک الطاف حسین رواں سال اکتوبرمیں امریکہ کا دورہ کریں گے ،متین یوسف
امریکہ میں ایم کیوایم کے 20 ویں سالانہ کنونشن کی افتتاحی تقریب میں مرکزی آرگنائزر متین یوسف کا اعلان
الطاف حسین کو بین الاقوامی این جی اوز کی جانب سے امریکہ کے دورے، تعلیمی اداروں کے طلباء کی جانب سےلیکچرز اورایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے امریکہ کے دورے کی دعوت دی گئی تھی، متین یوسف
قائد تحریک الطاف حسین نے امریکہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے، متین یوسف
ایم کیوایم، امریکہ کی مختلف ریاستوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد پاکستانیوں میں خوشی کی لہر
تقریب کے شرکاء کا فلک شگاف نعرے لگاکر الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔23، جولائی2016ء
ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے مرکزی آرگنائزر متین یوسف نے اعلان کیاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندوں، تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات اورکارکنان کی جانب سے امریکہ کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے رواں سال اکتوبرکے مہینے میں امریکہ کے دورے کی حامی بھرلی ہے ۔یہ اعلان انہوں نے امریکہ میں ایم کیوایم کے 20 ویں سالانہ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار، سابق سینیٹر بابر خان غوری، امریکہ کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین کی جانب سے امریکہ کے دورے کی دعوت قبول کرنے کی خبر سے تقریب کے شرکاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اورشرکاء نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
اپنے خطاب میں متین یوسف نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو امریکہ کی مختلف ریاستوں میں کام کرنے والی بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندوں کی جانب سے امریکہ کے دورے کی دعوت دی جارہی تھی ، اسی طرح امریکہ کے تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کی جانب سے مختلف موضوعات پر لیکچرکی درخواست کی جارہی تھی جبکہ ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران اورکارکنان کی جانب سے بھی جناب الطاف حسین کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی جارہی تھی۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بین الاقوامی این جی اوزکے نمائندوں، تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات اورکارکنان کی جانب سے امریکہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے اور رواں سال اکتوبر میں امریکہ کادورہ کرنے کی حامی بھرلی ہے جس پر ایم کیوایم امریکہ کے کارکنان ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تصاویر
9/26/2026 8:39:53 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین نے ماضی کے مخالف طارق چوہدری کوگلے
...
22 Sep 2026
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں
...
21 Sep 2026
میں پاکستان کے موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کی تبدیلی چاہتاہوں۔الطاف حسین
...
21 Sep 2026
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں بانی و قائد جناب الطاف حسین
...
20 Sep 2026
ایم کیو ایم ساوتھ افریقہ جہانسںبرگ یونٹ کے زیر اہتمام شاندار پروقار تق
...
20 Sep 2026
چالیس برس بعد، ایک آواز سے دوبارہ ملاقات! الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ،
...
20 Sep 2026
میں فوج کے خلاف نہیں، غیرمنصفانہ اورظالمانہ سسٹم کے خلاف ہوں۔ الطاف حس
...
20 Sep 2026
میں نہ کل گھبرایا تھا اورنہ گزشتہ روز کے حملے سے گھبرایا ہوں۔ الطاف ح
...
19 Sep 2026
لانگ مارچ ایک سیاسی عمل ہے، لیکن کیا اب کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کوئی سیاس
...
18 Sep 2026
محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب (ریاض ) کی جانب سے قائدِ تحریک محترم
...
17 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us