Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی محمدکمال ملک نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقوں اورنگ آبادناظم آباد،جمہوریہ کالونی ناظم آباد اوربڑامیدان ناظم آبادمیں فرہمی آب کادیرینہ مسئلہ اپنے خصوصی فنڈزسے حل کروادیا


حق پرست رکن قومی اسمبلی محمدکمال ملک نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقوں اورنگ آبادناظم آباد،جمہوریہ کالونی ناظم آباد اوربڑامیدان ناظم آبادمیں فرہمی آب کادیرینہ مسئلہ اپنے خصوصی فنڈزسے حل کروادیا
 Posted on: 7/23/2016
حق پرست رکن قومی اسمبلی محمدکمال ملک نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقوں اورنگ آبادناظم آباد،جمہوریہ کالونی ناظم آباد اوربڑامیدان ناظم آبادمیں فرہمی آب کادیرینہ مسئلہ اپنے خصوصی فنڈزسے حل کروادیا
پانی کے مسئلہ بروقت حل ہونے سے متعلقہ علاقوں کے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی اورانہوں نے محمدکمال ملک اورقائدایم کیوایم کاشکریہ اداکیا
ایم کیوایم کے منتخب نمائندے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرعمل پیراہوکرعوام کی خدمت اوران کے مسائل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،کمال ملک کی علاقے کے عوام سے گفتگو
کراچی:۔۔۔23؍جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورحلقہ این اے245سے حق پرست رکن قومی اسمبلی محمدکمال ملک نے اپنے حلقہ انتخاب یوسی48،ڈسٹرکٹ سینٹرل اورنگ آبادناظم آباد ، جمہوریہ کالونی ناظم آباد اوربڑامیدان ناظم آبادمیں پانی کامسئلہ اپنے خصوصی فنڈزسے حل کرادیاہے جس سے متعلقہ علاقوں کے عوام میں خوشی لہردوڑگئی ہے اورانہوں نے حق پرست قیادت خصوصاًقائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔جمعرات کی شام محمدکمال ملک نے ناظم آباد اورنگ آباد،جمہوریہ کالونی اوربڑامیدان کاہنگامی دورہ کیااورعوام سے ملاقات کی ۔قبل ازیں انہوں نے متعلقہ علاقوں میں اپنے خصوصی فنڈزسے مکمل ہونیو الے پانی کی فراہمی کے منصوبے کاجائزہ لیااورمنصوبے کی بروقت تکمیل پراطمینان کااظہارکیا۔اس موقع پرناظم آباد اورنگ آباد،جہوریہ کالونی اوربڑامیدان ناظم آبادکے عوام میں پانی کی فراہمی کادیرینہ مسئلہ حل ہونے پرخوشی لہردوڑگئی اور انہوں نے رکن قومی اسمبلی محمدکمال ملک اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاتہہ دل سے شکریہ اداکیااوران کے حق میں نعرے لگائے۔کمال ملک نے عوام سے گفتگو میں کہا کہ آج وہ ناظم آباداورنگ آباد،جمہوریہ کالونی اوربڑامیدان کے عوام کے سامنے سرخرو ہیں کہ انہوں نے ان سے کیاہواوعدہ پوراکردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرعمل پیراہیں اورنامناسب حالات کے باوجودعوام کی خدمت اوران کے مسائل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اورناظم آباد اورنگ آباد ، جمہوریہ کالونی اوربڑامیدان میں پانی کی فراہمی اس کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ بالامنصوبے کی تکمیل کے لئے پائب لائنوں اوران کی تنصیب کے لئے جدید مشینری اپنے خصوصی فنڈزسے منگوائی ۔

4/19/2024 6:04:15 PM