Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں25 فیصد کٹوتی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی


بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں25 فیصد کٹوتی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/22/2016
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں25 فیصد کٹوتی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
کٹوتی کااقدام کھلی کراچی دشمنی اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہے ، رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت ، کراچی کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ، رابطہ کمیٹی
سندھ حکومت، شہری علاقوں کے ساتھ متعصبانہ ، ظالمانہ اورغیرمنصفانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے ، رابطہ کمیٹی
کراچی کے بلدیاتی اداروں کو انتظامی اور مالی طورپر بااختیاربنایاجائے، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔22، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے رواں مالی سال کے ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں25 فیصد کٹوتی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اس اقدام کو کراچی دشمنی اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کا تسلسل قراردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبہ سندھ کی دیہی آبادی کی نمائندگی رکھنے والی پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت ، سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ متعصبانہ ، ظالمانہ اورغیرمنصفانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے ، سندھ کی متعصب حکومت، شہری نمائندگی کوسرے سے نظرانداز کرکے خصوصاً کراچی کے عوام کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ۔گزشتہ تین برسوں سے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ، شہرکے بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث شہرکی ہرگلی اور سڑک پر کچرے کے ڈھیر جمع ہیں ، شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ، نکاسی آب کا نظام تباہی کا شکار ہے اورشہرکی سڑکیں تباہ حال ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے ادوار حکومت میں کراچی کے شہریوں کیلئے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایاالٹا حق پرست بلدیاتی قیادت کے سرکلرریلوے اور کے فور منصوبوں کو سردخانے کی نذرکرکے شہریوں کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قومی خزانے میں 70 فیصد ریونیوجمع کرانے والے شہر کے بنیادی مسائل حل کرنے اور کراچی کے بلدیاتی اداروں کوانتظامی اور مالی اعتبار سے اختیارات دینے کے بجائے پیپلزپارٹی صوبائی حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے رواں مالی سال کے ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں25 فیصد کٹوتی کردی ہے جس سے شہرکے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبے بری طر ح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے رواں مالی سال کے ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں25 فیصد کٹوتی کا فوری نوٹس لیا جائے ، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی دشمنی کا مظاہرہ بند کرایا جائے اور کراچی کے بلدیاتی اداروں کو انتظامی اور مالی طورپر بااختیاربنایاجائے۔

4/25/2024 8:40:20 AM