سینئر بزرگ سیاستدان معراج محمد خان کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان گزری کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا
نما زجنازہ اور تدفین میں ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے شعبہ جات
کے اراکین ، بلدیاتی نمائندوں سمیت دیگر سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت
معراج محمد خان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابل فراموش ہیں، عامر خان کی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو
کراچی ۔۔۔22، جولائی 2016ء
سینئر بزرگ سیاستدان اور کہنہ مشق نظریاتی سیاستی کارکن معراج محمد خان کو آج سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان گزری کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نمازجنازہ خیابان راحت ڈیفنس میں واقع جامعہ مسجد سلطان میں ادا کی گئی ۔ نما جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے اراکین زاہد منصوری ، اسلم آفریدی، اشرف نور ، اکرم راجپوت ، رکنیت الدین تاج ، فیض محمد ،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، بلدیاتی نمائندوں ، ٹاؤن آرگنائزر و آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، یوسیز آرگنائزر و یوسی کمیٹی کے اراکین ، علمائے کرام سمیت سمیت دیگر سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ مرحوم کے عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔