Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر سیاستداں معراج محمد خان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت


سینئر سیاستداں معراج محمد خان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
 Posted on: 7/22/2016
سینئر سیاستداں معراج محمد خان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
معراج محمد خان نہ صرف ایک کہنہ مشق نظریاتی سیاسی کارکن تھے بلکہ ایک دانشور اور فلاسفر بھی تھے ا نہیں مہاجر اکابرین میں شمار کیا جا تا تھا
تمام تر نامساعد حالات کے باوجود معراج محمد خان کبھی مایوسی کی بات نہیں کرتے تھے بلکہ ہمیشہ امید کا درس دیا کرتے تھے
جب کبھی موقع ملتا اپنے مشن، تعلیمات اور سوچ و فکر کو آگے بڑھانے کی تگ و دو میں لگے رہتے اور انہی نظریات کی وجہ سے
انہیں اسیری کی اذیتیں برداشت کرنی پڑی ۔الطاف حسین
اللہ تعالیٰ مرحوم معراج محمد خان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو اس عظیم سانحے کو برادشت کرنے کا 
حوصلہ عطا فرمائے اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔الطاف حسین
جناب الطاف حسین نے مرحوم معراج محمد خان کے صاحبزادے خاقان محمد خان کو فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا
لندن۔۔22جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سینئر سیاستداں معراج محمد خان کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم معراج محمد خان نہ صرف ایک کہنہ مشق نظریاتی سیاسی کارکن تھے بلکہ ایک دانشور اور فلاسفر بھی تھے اورا نہیں مہاجر اکابرین میں شمار کیا جا تا تھا۔ ان کے انتقال سے نظریاتی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں کیا جاسکتا ۔مرحوم معراج محمد خان کے انتقال کی خبر ملتے ہی جناب الطاف حسین نے مرحوم کے گھرفون کر کے ان کے صاحبزادے خاقان محمد خان سے اپنی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں اورکارکنان کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم کے صاحبزادے سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران تمام تر نامساعد حالات کے باوجود معراج محمد خان کبھی مایوسی کی بات نہیں کرتے تھے بلکہ ہمیشہ امید کا درس دیا کرتے تھے۔ اس مفادپرستانہ معاشرے میں انہیں جب کبھی موقع ملتا اپنے مشن، تعلیمات اور سوچ و فکر کو آگے بڑھانے کی تگ و دو میں لگے رہتے اور انہی نظریات کی وجہ سے انہیں اسیری کی اذیتیں برداشت کرنی پڑی۔ وہ چاہتے تھے کہ پاکستان میں سب ایک ساتھ مل کر انصاف کا نظام قائم کریں لیکن بدقسمتی سے اپنا جانشین کہنے والوں نے انہیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایااور انہیں جیل کی صعوبتیں برادشت کرنی پڑیں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مرحوم معراج محمد خان کے لئے ان کے دل میں ہمیشہ عزت و تکریم کے جذبات رہے ۔ وہ زندگی بھر انسانوں کی خدمت میں مصروف عمل رہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوا یم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم معراج محمد خان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے تمام اہل خانہ کو اس عظیم سانحے کو برادشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

4/26/2024 4:47:12 AM