Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن ، سینئر پروفیسر،سائنسداں ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ کے گھرپر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا غیرقانونی چھاپہ اور بیٹے طاہرغفار کی بلاجوا زگرفتاری ریاستی مظالم کی بدترین مثال قراردیاہے ۔ندیم نصرت


رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن ، سینئر پروفیسر،سائنسداں ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ کے گھرپر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا غیرقانونی چھاپہ اور بیٹے طاہرغفار کی بلاجوا زگرفتاری ریاستی مظالم کی بدترین مثال قراردیاہے ۔ندیم نصرت
 Posted on: 7/20/2016
رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن ، سینئر پروفیسر،سائنسداں ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ کے گھرپر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا غیرقانونی چھاپہ اور بیٹے طاہرغفار کی بلاجوا زگرفتاری ریاستی مظالم کی بدترین مثال قراردیاہے ۔ندیم نصرت
حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کوکچلنے کی دھن میں مکمل طورپرپاگل ہوگئے ہیں۔ندیم نصرت
ایم کیوایم دشمنی میں ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ جیسے بزرگ پروفیسرتک کو نہیں بخشاجارہاہے۔ندیم نصرت 
کراچی میں جاری آپریشن صرف اورصر ف ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے کیاجارہاہے ۔ندیم نصرت 
ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کے گھرپرچھاپے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اورطاہر غفارکوفی الفوررہاکیاجائے ۔ ندیم نصرت 
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم اورمہاجرعوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیں۔ ندیم نصرت
لندن۔۔۔20، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن ، سابق رکن قومی اسمبلی ، سائنس کے سینئر پروفیسر، ویٹرن ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ کے گھرپر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیرقانونی چھاپے اور ان کے چھوٹے بیٹے طاہرغفار کی بلاجوا زگرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اوراسے ریاستی مظالم کی بدترین مثال قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ کی ساری زندگی درس وتدریس میں گزری ، وہ جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسررہ چکے ہیں اوردرس وتدریس کے شعبے میں انکی گرانقدرخدمات ہیں ۔وہ کافی عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ۔گزشتہ دنوں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے اوروہ اپنی علالت کے باعث گھرپرہیں اوراسی وجہ سے پارٹی کے اجلاسوں اوردیگرپروگراموں میں بھی شرکت سے قاصر ہیں۔آج قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گلستان جوہر کے علاقے میں ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ کے گھرپربغیروارنٹ کے چھاپہ مارا، تلاشی کے نام پر پورے گھرمیں توڑپھوڑکی۔سرکاری اہلکاروں نے ڈاکٹرخانزادہ کو بھی ہراساں کیااوران کے چھوٹے صاحبزادے طاہر غفار کو حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ندیم نصرت نے کہاکہ حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم دشمنی اورایم کیوایم کوکچلنے کی دھن میں مکمل طورپرپاگل ہوگئے ہیں اوراس پاگل پن میں وہ ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ جنہوں نے درس وتدریس کے ذریعے برسوں پاکستان کی خدمت کی ان تک کوبخشنے کے لئے تیارنہیں ہیں اوران کے گھرپر چھاپہ مارکر اسے تہس نہس کردیااوران کے بے گناہ بیٹے طاہرغفارتک کو حراست میں لے لیا جس کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں وسیم اختراوررؤف صدیقی کی گرفتاری کے بعد آج رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن اورسینئرپروفیسرڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ کے گھرپر چھاپہ اوربیٹے کی بلاجوازگرفتاری کوثابت کرتی ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن صرف اورصر ف ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے کیاجارہاہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ کے گھرپرچھاپہ اوران کے صاحبزادے طاہر غفار کو حراست میں لیاجاناسراسرظلم ہے ۔ انہوں نے صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورتمام ارباب اختیار سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کے گھرپرچھاپے کافوری نوٹس لیا جائے ، جواہلکاراسکے ذمہ دارہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے اورطاہر غفارکوفی الفوررہاکیاجائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنان اورمہاجرعوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیاجائے ۔ 

12/11/2016 1:57:35 AM