Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کشمیری عوام ،آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں 21جولائی کوہونیوالے انتخابات میں انتخابی ’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکرآزادکشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوں پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواراوں کوکامیاب بنائیں، متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی اپیل

 Posted on: 7/20/2016

ایم کیوایم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپورحمایت کرتی ہیں اورچاہتی کہ کشمیرکامسئلہ کشمیروں کے خواہشات مطابق حل کیاجائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
آزاد کشمیر میں 2008کے قیامت خیززلزلے میں بھرپورطریقے سے امدادی سرگرمیوں میں دیگرسیاسی جماعتوں کی نسبت ایم کیوایم نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے نامزدامیدواروں میں محمدمنشاء خان،رحمن گاسی،ایازاحمدبگا،سیدوقارب حسین شاہ، بابراخواندزادہ اور چوہدری شاہدیعقوب شامل ہیں
کراچی ۔۔۔20، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کے ہونے والے انتخابات میں ایم کیوایم کے انتخابی نشان’’ پتنگ‘‘ پر مہر لگائیں اور آزادکشمیراورپاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوں پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواراوں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ تعدادمیں دیکر کامیاب بنائیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آزادجموں وکشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور ایم کیوایم کشمیریوں کے حق خوداداریت کی بھرپورحمایت کرتی ہیں اور چاہتی کہ کشمیرکامسئلہ کشمیروں کے خواہشات مطابق حل کیا جائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آزادجموں وکشمیرکے عوام قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں جنہوں نے ماضی میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثیریت سے کامیاب بنایا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین بھی کشمیرعوام سے محبت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قائدتحریک الطا ف حسین نے آزاد کشمیرمیں2008کے قیامت خیززلزلے میں بھرپورطریقے سے امدادی سرگرمیوں میں دیگرسیاسی جماعتوں کی نسبت ایم کیوایم نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیااورکشمیریوں کی بحالی کابھیڑااٹھایا جسے پوری دنیانے تسلیم کیااورایم کیوایم کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے آزادکشمیرکے چھ حلقوں سے جن امیدواروں کو نامزد کیا ہے ان میں حلقہ ایل اے۔ 30جموں(I)سے محمدمنشاء خان،ایل اے۔36ویلی (I)سے رحمن گاسی جبکہ ایل اے۔35جموں6جیلم سے ایازاحمدبگا،ایل اے۔27حلقہ 4سے سیدوقارب حسین شاہ،حلقہ (1)ایل اے۔24سے بابراخواندزادہ اورایل اے۔ 25حلقہ 2مظفرآبادسے چوہدری شاہدیعقوب شامل ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کشمیرکے حق پرست غیورعوام سے اپیل کی کہ وہ قائدتحریک الطا ف حسین سے والہانہ محبت وعقیدت کا ثبوت دیتے ہوئے قانون سازاسمبلی کے انتخابات میںآزادکشمیراورپاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوںں پرایم کیوایم کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اورحق پرستی کاثبوت دیں۔

12/8/2016 3:59:48 PM