Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر ، سابق صوبائی وزیر اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید شعیب احمد بخاری ایڈووکیٹ کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر ، سابق صوبائی وزیر اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید شعیب احمد بخاری ایڈووکیٹ کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 7/20/2016
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر ، سابق صوبائی وزیر اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید شعیب احمد بخاری ایڈووکیٹ کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نما ز جنازہ او رتدفین میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ، فیصل ایدھی ، صوبائی وزیر قیوم سومرو ،حافظ احمد علی ، علی حسن ، مطلوب اعوان ، مرزا یوسف ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکان ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
شعیب احمد بخاری مرحوم کا سوئم بعد نماز جمعہ لیاقت آباد میں واقع مرحوم کی رہائشگاہ پر ہوگا 
تحریک پر مشکل ادوار میں شعیب بخاری مرحوم کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ، رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ 
کراچی ۔۔۔20، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر ، سابق صوبائی وزیر اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید شعیب احمد بخاری ایڈووکیٹ کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نما زجنازہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی گئی جبکہ نما زجنازہ حق پرست سینیٹر و ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی کے صاحبزادے مولانا تبشیر الحق تھانوی نے پڑھائی ۔ اس سے قبل شعیب احمد بخاری مرحوم کا جسد خاکی دوپہر 1بجے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو لایا گیا جہاں رابطہ کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے مرحوم کا آخری دیدار کیا اس موقع پر فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی اور لوگ مرحوم کی تحریکی خدمات اور جدوجہد پر تبصرہ کرتے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے دکھائی دیئے ۔ مرحوم کے جسد خاکی کے ساتھ مرحوم کے بھائی فیصل بخاری ، بھتیجے ذیشان بخاری اور برادر ان لاء سلطان سمیت دیگر عزیز و اقارب بھی موجود تھے ۔ مرحوم کی نمازجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ،فخر انسانیت عبد الستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی ، پیپلزپارٹی سندھ کے صوبائی وزیر برائے مذہبی امور قیوم سومرو ، مولانا سمیع الحق گروپ سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی ،حافظ حامد مدنی، علامہ علی کرار نقوی ،علامہ اطہرمشہدی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے مولانا مرزا یوسف ،چیرمین آل پاکستان سنی تحریک مطلوب اعوان، مجلس وحدت المسلمین کے علی حسن ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج و اراکین ، منتخب بلدیاتی نمائندے ،لیبر ڈویژن ، اے پی ایم ایس او ، کراچی مضافاتی کمیٹی ،صوبائی تنظیمی کمیٹی، سندھ تنظیمی کمیٹی ، کشمیرکمیٹی ، محبان پاکستان ، میڈیکل و لیگل ایڈ کمیٹی ،حیدرآباد زونل کمیٹی کے اراکین اور دیگر شعبہ جات کے اراکین ، ٹاؤنز آرگنائزر و اراکین ، یوسیز آرگنائزر و اراکین ، ایم کیوایم کے ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثناء شعیب احمد بخاری ایڈووکیٹ مرحوم کا سوئم مورخہ22جولائی 2016ء بعد نمازجمعہ مرحوم کی رہائشگاہ واقع مکان نمبر 17-18بلاک نمبر10، لیاقت آباد کراچی وسطی میں ہوگا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں نماز جنازہ اور تدفین کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ شعیب بخاری مرحوم آج ہم میں نہیں ہیں ، مرحوم مرتے دم تک قائد تحریک الطاف حسین اور تحریک کے وفادار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے گرفتاری کے وقت جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اوروہ انتہائی تکلیف دہ مراحل میں بھی ثابت قدم رہے ۔ انہوں نے کہاکہ شعیب بخاری کے انتقال پر آج ہر آنکھ اشکبار ہے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین بھی غمگین ہیں کہ ان سے محبت کرنے والا کا ایک کارکن اور اب اس دنیا میں نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی شناخت جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے تھی ، تحریک کے مشکل ادوار میں مرحوم کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ۔ انہوں نے کہاکہ شعیب احمد بخاری مرحوم کو گرفتاری کے بعد بے پناہ تشدد کیا گیا تھا جس کے باعث وہ علیل ہوگئے تھے اور تب سے ہی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ انہوں نے کہاکہ شعیب احمد بخاری مرحوم اچھے وکیل اور کارکن تھے اورہم یہ عہد کرتے ہیں کہ شعیب بخاری مرحوم کی طرح آخری وقت تک تحریک کا کام جاری رکھیں گے ۔
تصاویر
 

12/5/2016 2:33:56 PM